لاہور سے بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں۔ – مدثر قدیر سے

لاہور(جنرل رپورٹر)امریکہ میں مقیم ممتاز شاعرہ فرح اقبال کے تیسرے شعری مجموعے “عجیب سی چپ “کی تقریب رونمائی سی ٹی این اور حلقہ توقیر ادب لاہور پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت معروف شاعر اور دانشور غلام حسین ساجد نے کی ۔ سی ٹی این فورم کی سیکرٹری جنرل فردوس نثار نے شاعروں ‘ ادیبوں ‘انشا پردازوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ نظامت کے فرائض معروف مصنف دانشوراورحلقہ ارباب ذوق کے سیکرٹری نواز کھرل نے ادا کیے فرح اقبال کی شاعری اور کتاب ” عجیب سی چپ” پراظہار خیال معروف شاعرخالد شریف ‘شہزاد غافر ‘ پروفیسر شاہدہ دلاور شاہ گلوکارعدیل برکی ۔ رخشندہ نوید ڈاکٹر شاہد اشرف ۔ ۔ حلقہ توقیر ادب کے سربراہ معروف توقیر احمد شریفی نے کیا مقررین نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ فرح اقبال کی شاعری تصوف اور حقیقت کے بہت قریب ہے ان کی شاعری میں فطری و قدرتی تصورات کی آمیزیش نظر آتی ہے عام شعراء سے ان کی شاعری منفرد مقام رکھتی ہے فرح اقبال معاشرہ میں پائی جانے والی خوبیوں اور خامیوں کو بھی اپنی شاعری کا موضوع بنائے ہوئے ہیں وقت و مقاں سمندر ‘پتے ‘زمین کا تذکرہ بھی ملتا ہے وہ شاعرہ کے ساتھ ساتھ ستارہ کا علم اور اور ایک معروف صحافی بھی ہیں زندگی کے کئی عشروں کے بعد معاشرہ میں انھوں نے منفرد شاعری کے سبب منفرد مقام پایا ہے توقیر احمد شریفی نے امریکہ میں مقیم شاعرہ فرح اقبال کی زندگی کے نشیب و فراز پر روشنی ڈالی سی ٹی این کے سربراہ مسعود علی خان کی فنون لطیفہ اصناف کے فروغ کے لیے سی ٹی این کے زیر اہتمام شاعروں ادیبوں کی پذیرائی ‘ سیمیناروں تقریبات اور کتابوں کی تقریبات رونمائی کے حوالے سے ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ خالد شریف نے مسعود علی خان کی ہال آف فیم کاوش کو زبردست سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا فرح اقبال کو اس کی کتاب “عجیب سی چپ” کی کامیاب ترین تقریب رونمائی پر انہیں مبارک باد دی ۔ عدیل برکی اور نرمل شاہ نے فرح اقبال کا کلام ترنم میں پڑھ کر خوب داد لی ۔ تقریب کے اختتام پر امریکہ سے پاکستان آئی شاعرہ فرح اقبال نے اپنا کلام سنایا اور کتاب پر اظہار خیال کرنے والے مقررین کے خیالات پر تجزیاتی انداز میں باتیں کیں انھوں نے اپنی شاعری کےاس شعر پر خوب داد لی ۔اختتامی کلمات توقیر احمد شریفی نے ادا کیے اور مہان خصوصی غلام حسین ساجد نے کتاب میں غزلوں اور شاعری کی خوبیوں کو تجزیاتی انداز میں بیان کیا

زمانہ جھک گیا ہوتا اگر لہجہ بدل لیتے
مؓگر منزل نہیں ملتی اگر رستہ بدل لیتے
===============================

لاہور(مدثر قدیر) سروسز انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس،نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر عبد ل مدبر ریحان کو خوش آمدید کیا گیا ۔ پرنسپل سمز پروفیسر زہرا خانم نے فیکلٹی ممبران کے ساتھ مل کر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو گلدستہ پیش کیاجبکہ ڈاکٹر عبدل مدبر ریحان نےاپنے ویژن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا ہر مریض میرے لیے وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے اور ان کو علاج معالجے کے ضمن میں تما تر سہولیات حکومت پنجاب کی وضح کردہ ہدایات کے مطابق فراہم کرنا ان کا اولین فرض ہے۔مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں کیونکہ ہم نے مریضوں کے حقوق فراہم کرنے کا حلف اٹھایا ہے ۔اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پروفیسر طیبہ وسیم بٹ،پروفیسر ندیم اسلم، پروفیسر محمد شعیب،پروفیسر محمد آصف گل،پروفیسر روبینہ فرخ،پروفیسر سمیرہ بخاری،پروفیسر نعمان احمد،پروفیسر یاسین رفیع اورپروفیسر اختر ملک سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔
=======================

لاہور(مدثر قدیر) سروسز انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس،نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر عبد ل مدبر ریحان کو خوش آمدید کیا گیا ۔ پرنسپل سمز پروفیسر زہرا خانم نے فیکلٹی ممبران کے ساتھ مل کر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو گلدستہ پیش کیاجبکہ ڈاکٹر عبدل مدبر ریحان نےاپنے ویژن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا ہر مریض میرے لیے وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے اور ان کو علاج معالجے کے ضمن میں تما تر سہولیات حکومت پنجاب کی وضح کردہ ہدایات کے مطابق فراہم کرنا ان کا اولین فرض ہے۔مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں کیونکہ ہم نے مریضوں کے حقوق فراہم کرنے کا حلف اٹھایا ہے ۔
================================

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویرقاسم نے کہا ہے کہ بعض سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کے ذریعے نوجوانوں کو مذہب اور خدا سے دور کیا جا رہا ہے۔ الحاد کے اس فتنے کا رد اور نوجوانوں کو فکری انتشار سے بچانا ایک بہت بڑا چیلنج اور ذمہ داری ہے۔یہ بات انہو ں نے پنجاب ایچ ای سی کی انسداد مذہبی منافرت مہم کے تحت یونیورسٹی آف واہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی،چیئرمین علوم اسلامیہ ڈاکٹر مسرت سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ڈاکٹر تنویرقاسم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کے جر م میں توہین مذہب قانون کے تحت تین سو لوگ گرفتار ہوچکے ہیں اور چار لاکھ اکائونٹس بلاک ہو چکے ہیں ۔ڈاکٹر تنویرقاسم نے کہا کہ یہ فرسٹریشن اور ڈپریشن کے مارے ہوئے لوگ ہیں جن کا اپنا علم ناقص اور محدود ہے، وہ لامحدود کے وجود کا احاطہ کیسے کر سکتے ہیں؟ قرآن واحد کتاب ہے جو غور و فکر کی دعوت دیتی ہے۔ جو کتاب اپنے ماننے والوں کو غور و فکر اور تدبر کی دعوت دے وہ کیسے غلط ہو سکتی ہے؟۔ انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ علم کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کریں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی نے پنجاب ایچ ای سی کی انسداد مذہبی منافرت مہم کو سراہا اور کہاکہ آج کے نوجوا ن کے لیے اپنے مذہب اور اسلامی شعائر سے رشتہ مضبوط ہونا چاہیے ۔اس مہم سے نوجوانوں میں آگاہی پیدا ہوگی ۔ سیمینار میں پی ایچ ای سی کے اسسٹنٹ کوارڈینیٹر عمر امتیاز اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شر کت کی ۔
===================

لاہور(جنرل رپورٹر)عوام کو غذائیت کے فوائد اور متوازن خوراک (بیلنس ڈائٹ) کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک نیا شعبہ نیو ٹریشن ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی منظوری کے بعد ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ شعبہ ڈاکٹر کاشف عزیز کی نگرانی میں کام کرے گا۔ جبکہ مختلف شعبوں کے 11ڈاکٹرز اس شعبے کا حصہ ہونگے جو ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی صحتمند،متوازن خوراک اور غذائیت سے بھرپور اشیاء سے متعلق معلومات فراہم کریں گے اور جنک فوڈز، مضر صحت اشیاء خوردونوش کے استعمال اوراحتیاطی تدابیر بارے آگاہی دیں گے۔
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال میں جدید تقاضوں کے مطابق صرف علاج ہی نہیں بلکہ انہیں کونسلنگ کی سہولیات بھی فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا قیام اس سلسلے کا اہم اقدام ہے تاکہ لوگ اپنی خوراک کو بہتر بنا کر بیماریوں سے محفوظ رہیں جس سے ان کا قیمتی سرمایہ اور وقت بھی بچے گا اور وہ علاج کرانے سے بھی بچ سکیں گے۔
ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز مریضوں کیلئے متوازن خوراک کا چارٹ تیار کرنے کے علاوہ استعمال کے طریقہ کار بارے بھی رہنمائی کریں گے۔ نیز کم وزن اور کم خوراکی کا شکار بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ان کے والدین کو بھی ایڈوائزری فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر کاشف عزیز اور ڈاکٹر محمد مقصود کا کہنا ہے کہ لوگ عام طور پر خوراک میں ایسی اشیاء استعمال کرتے ہیں جس میں غذائیت کم ہوتی ہے اور لوگ بسیار خوری کرتے ہیں جس سے ان کی صحت کو فائدہ پہنچنے کی بجائے بہت سی بیماریاں، ذیابیطس، بلڈ پریشر، امراض قلب، گردہ مثانہ، خون کی کمی کا شکار حاملہ خواتین اور موٹاپا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اگر متوازن غذا مناسب مقدار میں استعمال کی جائے تو وہ جزو بدن بنتی ہے اور اس کے نقصانات بھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ بیمار افراد کو نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے غذا کیلئے جاری کردہ چارٹ ان کی صحتیابی میں معاون ثابت ہو گا۔
=================

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اتوار کے روز ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 44 میڈیکل کالجوں کے 5342 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 4878 پاس جبکہ 439 فیل قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 91.74 فیصد رہا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان کی حرا ظہور نے 907/1000 نمبر لیکر پہلی، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کی آمنہ انور نے 893 نمبروں کے ساتھ دوسری اور نشتر میڈیکل کالج ملتان کے محمد اسماعیل زاہد نے 891 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمیونٹی میڈیسن میں 74، سپیشل پیتھالوجی میں 549، ای این ٹی میں 268 اور آپتھلمالوجی میں 82 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں
========================

لاہور(جنرل رپورٹر) رانا مبشر اقبال رکن قومی اسمبلی اور رانا راشد منہاس رکن پنجاب اسمبلی کی طرف سے مشترکہ طور پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے خیابان امین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقے سے آئے ھوئے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے رانا مبشر اقبال MNA اور رانا راشد منہاس MPA نے موقع پر احکامات جاری کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال اور رانا راشد منہاس نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے میاں محمد شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان اور محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب کی قیادت و ویژن کے مطابق تمام مسائل عوام کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے اس موقع پر سید مسعود احمد شاہ مرکزی ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن) علماء و مشائخ ونگ صاحبزادہ عدیل یونس سید بلال احمد سیکرٹری اطلاعات (محترمہ مریم نواز سوشل میڈیا ٹیم ) پی پی 159 کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران رھمناوں کارکنان اور سیکڑوں آفراد موجود تھے
======================

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان لیکر پشاور گئے اور 6 ٹرک سے زائد کا امدادی سامان سٹی کونسل پشاور کے میئر جاجی زبیر علی کے حوالہ کیا۔ پشاور میئر ہاؤس میں تقریب تقسیم امدادی سامان اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے امدادی سامان لیکر حاضر ہوا ہوں، ہمارے قائدین خیبر پختونخوا کی عوام سے بہت پیار، محبت کرتے ہیں۔ہم مصیبت اور تکلیف کی اس گھڑی میں پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کی بحالی کے لئے پنجاب بڑا بھائی کا کردار ادا کرتا رہے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے خیبر پختونخوا کے متاثرین کی خصوصی مدد کے احکامات دئیے تھے۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں پنجاب حکومت کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کیا ۔بارش سے متاثرہ افراد نے امدادی سامان ملنے پر میاں نواز شریف، مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے سٹی کونسل پشاور کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سٹی کونسل کے میئر کی درخواست پر فیلڈ ہسپتالوں کو ایک ہفتہ کے لئے پشاور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل رات تک فیلڈ ہسپتال پشاور پہنچ جائیں گے، ادویات، ٹیسٹس، ڈاکٹرز کی ٹیمیں ہمراہ ہوں گی۔ پشاور میں ہمارے فیلڈ ہسپتال خیبر پختونخوا کے عوام کو جدید طبی سہولیات مفت فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محترمہ مریم نواز شریف کی انسان دوست پالیسیوں پر عمل جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر پشاور سٹی کونسل کے میئر حاجی زبیر علی نے بھی خطاب کیا اور امدادی سامان بھیجنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔پشاور سٹی کونسل کے میئر نے خواجہ عمران نذیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔پشاور سٹی کونسل نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سابق ایم پی اے عمران صدیق بھٹی کو روایتی پگڑیاں پہنائیں۔چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عرفان، رانا عمران، سیف الدین، ڈاکٹر شاہجہان صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر سٹی کونسل پشاور کے مئیر، ڈپٹی میئر، اراکین، بلدیاتی نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
=======================

پنجاب یونیورسٹی نے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں ہونے والی آل پاکستان ایچ ای سی ویٹ لفٹنگ ویمنز چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ چیمپئن شپ میں تقریباً11 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس حوریہ حسین ٹیم منیجر، واصف علی گیم سپروائزر، ملک راشد علی کوچ اور عدنان عبدالجبارنے اسسٹنٹ کوچ کے فرائض انجام دیئے۔ دووسری جانب، یونیورسٹی آف سرگودھا میں آل پاکستان ایچ ای سی فٹ بال مینز چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی جس میں 16 جامعات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سجاد حفیظ اکبر ٹیم منیجر اور محسن الحسن شاہ نے کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس زبیر احمد بٹ نے ایونٹس میں کامیابی پر ٹیموں اور آفیشلز کو مبارکبادپیش کی۔
============================


: پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام’پاکستان اور نیدرلینڈز ثقافتی ہم آہنگی‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، رجسٹرارپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے پنجاب یونیورسٹی گرافک ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کو یہ موقع فراہم کرنے پر نیدرلینڈ کے سفارت خانے اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز اور پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی ڈیزائن اور تخلیقی صنعتوں کا بنیادی فن اور ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مشق اور تحقیق کے لیے پوری زندگی درکار ہوتی ہے۔ ڈاکٹر احمد اسلام نے نیدرلینڈ اور پاکستان کے تمام فنکاروں کا خیرمقدم کیا اور تعاون کے فروغ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں نیدرلینڈ کے فنکار: ایوا اوکس (گٹارسٹ) اور ایناستاسیا (وائلنسٹ) اور پاکستان کے ماہرین بشمول وجیہہ نظامی (ستار بجانے والے) اور عرفان خان (طبلہ پلیئر) نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے۔پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس کے بانی ڈائریکٹر پروفیسر اسرار چشتی نے آلات کی مختلف شکلوں کی وضاحت کی اور اسے مثالوں کے ساتھ سمجھا یا۔