دُنیا کے مہنگے ترین فرینچ فرائز، پلیٹ کتنے کی ہے؟

نیو یارک کے ریستوران میں دنیا کے مہنگے ترین فرینچ فرائز کی ایک پلیٹ 200 ڈالرز میں فروخت ہوتی ہے۔

گزشتہ روز ’نیشنل فرینچ فرائیز ڈے‘ منایا گیا اور نیویارک کے ایک ریستوران نے اس دن کو منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

نیویارک میں Serendipity 3 نامی ریستوران نے اب تک کے سب سے مہنگے فرینچ فرائز بنانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔

انتہائی مہنگی فرینچ فرائز ڈش کا نام ’Crema dela Creme Pommes Frites‘ ہے، اس ڈش کا ناصرف نام شاندار ہے بلکہ اس کی ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالرز ہے جسے جان کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر اس خبر کا اعلان کیا، جس کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ مزیدار اور انتہائی مہنگی فرنچ فرائز کیوں ہیں۔
دوسری جانب ریستوران نے اعلان کیا تھا کہ 13 جولائی کو ’نیشنل فرینچ فرائیز ڈے‘ پر شاندار فرینچ فرائز ان کے مینو میں 200 ڈالرز میں شامل کیے جائیں گے۔