محکمہ شماریات سندھ اور سینٹر فار میڈیا ڈولپمنٹ کے باہمی اشتراک سے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے لیے اعدادو شمار کی اہمیت کے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

میرپورخاص رپوٹ تحسین احمدخان ~
محکمہ شماریات سندھ اور سینٹر فار میڈیا ڈولپمنٹ کے باہمی اشتراک سے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے لیے اعدادو شمار کی اہمیت کے متعلق ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی ، مئیر عبدالرؤف غوری ،ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ ،ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری ، ڈائریکٹر جنرل شماریات سندھ ڈاکٹر اسحاق احمد انصاری ، صدر ہائی کورٹ بار ایڈووکیٹ علی حسن چانڈیو اسسٹنٹ کمشنر پریم چند ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو ماسٹر ٹرینر و نامور صحافی قاضی آصف ، ایوان صحافت کے سرپرست اعلی و ٹرینر ہاشم شر ، فلک شیر اور 20 سے زائد دیگر صحافیوں نے شرکت کی . اس موقع پر ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں اعداد و شمار کو بڑی اہمیت و افادیت حاصل ہے اور اسی سے ہی خبرکی اہمیت وصداقت کا معلوم ہوتا ہے کیونکہ صحافت کا شعبہ ایک بڑی صنعت بن چکا ہے . کمشنر نے مزید کہا کہ صحافت کا شعبہ عوامی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ آ گاہی کا کام بھی کرتا ہے اور ضلعی انتظامیہ کا عوامی مسائل کو حل کرنا اہم ذمیداریوں میں شامل ہے . اس موقع پر مئیر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں اعداد و شمار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے ایک صحافی کو حقائق و شواہد کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کرنی چاہیے . اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے کہا کہ اعداد و شمار کی اہمیت یہ ہے کہ خبر میں سچائی کا راز دیتا ہے جس طرح پولیس رپورٹ میں اعداد و شمار کی اہمیت ہے اسی طرح میڈیا میں بھی اعداد و شمار کا کردار بہت کارآمد ہے . اس موقع پر ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ اور اسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری پریم چند نے کہا کہ صحافی معاشرتی مسائل کی نشاندہی میں آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں اور اعداد و شمار پر مبنی حقائق و شواہد میڈیا کے ذریعے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں . صدر میرپورخاص ھائی کورٹ بار ايسو سی ایشن ایڈوکیٹ علی حسن چانڈیو نے کہا کہ زمیدار صحافی ہمیشہ حقائق و شواہد کے ساتھ اور تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر کالم یا خبر جاری کرتا ہے اور کہا کہ صحافیوں کی وجہ سے معاشرے میں بہت سارے مسائل حل ہورہے ہیں. آخر میں تربیتی حاصل کرنے والے ضلع میرپورخاص کے 20 سے زائد صحافیوں کو اسناد بھی تقسیم کئے گئے *
========================

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام تقریب عید ملن و پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔
پروقار تقریب میں پوری دنیا میں پاکستان اور میرپورخاص کا نام روشن کرنے والے صدراتی ایوارڈ یافتہ معروف أرٹسٹ عبدالجبار گل اور میرپورخاص میں پیپلز بس سروس کو متعارف کرانے والے میئر عبدالرؤف غوری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت اپسما سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے انجام دی جبکہ مہمان خصوصی میئر میونسپل کارپوریشن عبدالرؤف غوری ثھے۔ دیگر مہمانوں میں ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر عبدالہادی داود پوتہ ،مظفر بھرگڑی، ضیاء الدین صدیقی اور اپسما کے کثیر ممبران شامل تھے۔اپسما ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے صدر مسعود عباس نے تمام مہمانوں کو خوش أمدید کیا، خطبہ استقبالیہ اپسما کے ریجنل صدر فیصل خان زئی نے پیش کیا۔جناب عبدالجبار گل نے تقریب پذیرائی کے انعقاد پر اپسما کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی زندگی کی یادگار تقریب قرار دیا۔ مہمان خاص میئر عبدالروف غوری کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کے بعد سولڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام لایا جارہا ہے۔ کارپوریشن کے لیے پانچ ارب کا پروجیکٹ جلد منظور ہوجاہے گا جبکہ بازاروں میں لیڈیز واش رومز تیار کیے جا رہے ہیں۔ اپسما کی جانب سے ہمیں پذیرائی دینا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر عبدالہادی داؤد پوتہ نے عید ملن تقریب کو یادگار قرار دیا اور اپنی ڈائریکٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اپسما کہ مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ان کی زندگی میں ہی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس قسم کا تقاریب ہماری زندگی میں خوشیاں بکھیرتی ہیں جس سے بھائی چارگی میں اضافہ ہوتا ہے۔تقریب کے اختتام پر ائے ہوئے مہمانوں کو اجرک اور یادگری شیلڈ کے تحائف پیش کیے گئے***
======================