قصور کی خبریں

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور نواحی گاؤں اٹاری کرم سنگھ میں چارہ چوری کرنے کے شبہ پر با اثر زمیندار نے بیٹوں اور دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر محنت کش خاتون کو سر عام ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور وڈیو بھی بناتے رہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری ہوئی جس میں ملزمان ایک خاتون کو سر عام ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ھوئے دیکھا جا سکتا ھے۔وڈیو دیکھ کر ڈی پی او قصور محمد صہیب نے واقہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں عابد محمود چھینہ کو فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر خاتون حنیفاں بی بی سے خود رابطہ کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تین ملزمان کو فوری گرفتار کر لیاھے۔پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش سو فیصد میرٹ پر ھوگی
===================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور چیرمین آل پاکستان ٹرنسپورٹر اوونرز ایسوسی ایشن الحاج محمد اکرم ذکی نے کہا ھے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئیں قیمتوں اور ڈالر کی اونچی اڑان نے شہریوں کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرنسپورٹر ز کو بھی پریشان کردیا ھے۔گاڑیوں اور پارٹس کی قیمتوں میں بھی ھوش ربا اضافہ کی وجہ سے ٹرانسپورٹ چلانا بہت ہی مشکل ھو گیا ھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں ھونے والے اجلاس سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہ لوں نے کہا کہحکومت کو چاہیے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ کو بچانے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف دے اگر حکومت نے ایسا نہیں دیا تو پبلک ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال و احتجاج کیا جائے گا،چیئر مین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹرز اوونرز ایسوسی ایشن الحاج محمداکرم ذکی نے اور دیگر عہدیداران نے متفقہ طور پر حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کو آزادانہ طورپر پڑولیم مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ٹرنسپورٹر اپنا مالی نقصان پورا کرسکیں اگر حکومت وقت یہ نہیں کرسکتی تو کسی خصوصی پیکج کے تحت ٹرانسپورٹروں کو ریلف دیا جائے تاکہ ملک میں ٹرانسپورٹ بھی چلتی رہے اور مسافروں کو بھی ریلیف مل سکے اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی برقرار رہے آج کے اس اجلاس میں چیئر مین حاجی محمد اکرم زکی،صدر ملک ندیم حسین گجر،ترجمان فیڈریشن ایم ایچ جہانگیر و دیگرٹرانسپورٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں اعلامیہ جاری کیا گیا کہ اگر ٹرانسپورٹ کے کاروبار وکوموجودہ حکومت خصوصی ریلیف پیکج نہیں دیتی تو ڈیزل میں،ٹول پلازہ،روڈ جگا ٹیکس اور اڈا مافیا وغیرہ کی مد میں توٹرانسپورٹروں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عزت سے اپنی گاڑیاں گھر کھڑی کردیں گے پیشتر اس کے کہ وہ دیوالیہ ہوجائیں اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے سوچ وچار کرکے فیصلہ کریں۔
========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے شادمان کالونی پتوکی میں چھ افراد نے ساجد علی کی پندرہ سالہ بہن ناوش بی بی کو زبردستی آغواء کر لیا،مقامی پولیس نے مقدمہ درج۔عدنان جمیل عرف علی اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ہمراہ شادمان کالونی پتوکی میں ھمارے گھر آیااور بردستی ناوش بی بی کو پکڑ لیا اور زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر اغواء کر کے لے گئے،تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے اغواء ھونے والی لڑکی کے بھائی مدعیت میں عدنان جمیل عرف علی،نعمان علی،مشتاق سمیٹ چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
===========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے مظلوم شہریوں کو نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکل و دیگر سامان سے محروم کردیا۔ عظمت نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ کالی پل کے قریب دوکس نامعلوم نے گن پوائینٹ پر 18ہزار روپے نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔وحید احمد نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ دوبلی کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل فون لیے ہیں۔راشد نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں اطلاع دی ہے کہ نجی پمپ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مجھ سمیت میرے دوستوں سے ڈی جے مکس،موبائل فون اور کل 45ہزار روپے نقدی رقم چھین لی ہے۔ارشاد نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ دوکس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب گن پوائینٹ پر 87ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔امداد حسین نے پولیس تھانہ پتوکی میں درخواست دی ہے کہ میرے گھر سے نامعلوم چور ہزاروں روپے نقدی،دو موبائل فون و دیگر قمتی سامان چوری کرکے لے گیا ہے۔نامعلوم چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی نامعلوم چور کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع طور پر گھر سے چوری کرکے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
===========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور “یوم ِ محدث قصوری ؒ”کے سلسلہ میں تقریب آج25جون بروز جمعہ ہوگی، پاکستان بھرسے جیدعلماء ومشائخ اور مریدین و عقیدت مندوں کی کثیرتعداد شریک ہوگی، تیاریاں مکمل،مسندنشین و جگرگوشہ حضور محدث قصوری پیرمفتی حامدعلی قادری،مرکزی امیرمرکزی تنظیمات اہلسنت پاکستان صدارت فرمائیں گے،تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین پیرمفتی محمدعبداللہ قادری اشرفیؒ کی یاد میں یوم وصال کے موقع پر عظیم الشان”یوم ِ محدث قصوری ؒ”کی مرکزی تقریب آج بعد نماز عشاء مرکز اہلسنت جامع مسجد رضویہ میں ہوگی، پاکستان کے معروف خطیب حضرت مولانا محمدیوسف رضوی المعروف ٹوکے والا خطاب فرمائیں گے،جبکہ ملک بھرسے نعت خواں بھی تشریف لارہے ہیں، ناظم پروگرام مولانامحمدرمضان قادری المعروف سوہنا پیر نے بتایا کہ پروگرام کی تیاریاں مکمل ہیں،حاضرین کیلئے لنگرکاوسیع انتظام ہوگا۔
==========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سدا بہار ایم پی اے حاجی محمدنعیم صفدرانصاری نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازکی قیادت میں ترقی کاسفرشروع ہوچکا ہے، قصورضلع مسلم لیگ ن کاقلعہ ہے،یہاں کے لوگ قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمدنواز شریف،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں،ہم نے ماضی میں بھی شہرکی خدمت کی اور اب بھی پہلے سے زیادہ عوام الناس کے کام کرینگے تاکہ اپوزیشن کے طور پرگزرا کٹھن وقت بھلا سکیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں امجداسحاق مصطفائی کی قیادت میں لیگی کارکنان کے وفد سے ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی ضامن سیاسی جماعت ہے،ہمارے کارکنان کو چاہئے کہ وہ جدیدٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا پر حکومتی اقدامات کو شیئرکریں اور کاموں کی پبلسٹی کریں تاکہ عوامی خدمت نظرآسکے، مہنگائی اور ملکی صورت حال پر ایم پی اے حاجی نعیم صفدرانصاری نے کہا کہ خادم پاکستان اور اتحادی جلدمسائل حل کرکے وطن کو ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کردیں گے۔
==================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اکلوتی چارہ منڈی،گلبرگ کالونی اور پیرووالا روڈ غلاظت اور گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل،حالیہ بارش نے قصور انتظامیہ کی کارکردگی کاپول کھول دیا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ گے،بارش کے تالابوں نے گلبرگ کالونی اور پیرووالا روڈنے حسن تباہ کردیا، میونسپل کمیٹی کاعملہ موج مستیوں میں مصروف، آج تک گلبرگ کالونی،چارہ منڈی میں صفائی کیلئے سینٹری ورکر ہی تعینات نہیں ہے، سیٹیں موجود،بھرتی پرپابندی ہے،جس کی وجہ سے عملہ پورا نہیں ہے کیا کرسکتے ہیں، بلدیہ قصور کے چیف سینٹری افسر کاجواب، ڈپٹی کمشنرقصور فیاض موہل ایکشن لیں،شہریوں کی دھائی،تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ روڈ پرموجود قصور کی اکلوتی چارہ منڈی اورمحکمہ ہاؤسنگ کی قائم شدہ گلبرگ کالونی اور پیرووالا روڈپر بلدیہ قصور کاعملہ آج تک تعینات ہی نہ کیا جاسکا، جس کی وجہ سے یہاں غلاظت اور گندگی کے ڈھیرلگے ہیں، اوپرسے بارش نے ان علاقوں میں موجود شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،ہرطرف گندے پانی کے جوہڑ اور غلاظت کے ڈھیرقصور انتظامیہ کامنہ چڑا رہے ہیں، شہریوں محمدجمیل،ساجد،ملک اشرف پراپرٹی ڈیلر،محمدرمضان کمبوہ و دیگر نے ڈپٹی کمشنرقصور فیاض موہل سے درخواست کی ہے کہ ان علاقوں میں مستقل بنیادوں پر سینٹری ورکرزکی تعیناتیاں کی جائیں،تاکہ یہاں غلاظت اور گندگی کاخاتمہ ہوسکے۔
==============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور فیروز پور روڈ تاگنڈا سنگھ روڈ کی مرمت کے دعوے صرف فوٹو سیشن تک محدود،کروڑوں روپے کافنڈز بتا کر فوٹو سیشن کرکے شہریوں کوماموں بنادیا گیا،قصور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سعد وسیم شیخ ایم این اے سے مرمت کے افتتاح کے روز مخصوص جگہ پر مرمت کرواکے ہاتھ کرگئی، جبکہ باقی سڑک تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے، عوام نے مین فیروز پور روڈ تاگنڈا سنگھ بارڈر تک کی تاریخی سڑک مکمل طور پر مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کوآرام دہ اور پرسکون سفری سہولیات میسرآسکیں، تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی موجودہ حکومت آتے ہی قصور لاہور مین فیروز پور روڈ کی مرمت کے سلسلے میں اخباری بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے زبردست تشہیر کی گئی، اور کچھ روز قبل سعد وسیم شیخ ایم این اے نے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور سرکاری افسران کے ہمراہ قصور لاہور روڈ کی مرمت کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا، اس موقع پر بائی پاس کے قریب مخصوص جگہ پر مرمت بھی کروائی گئی اور اس کی بھی خوب تشہیر کی گئی مگر فیروز پور روڈ کے باقی حصوں کمال چشتی گنڈا سنگھ روڈ،نقیب آباد، لکھنیکے، پکی حویلی،مصطفےٰ آباد تا لاہور جگہ جگہ گڑھے ابھی بھی موجود ہیں اور ان علاقوں سے گزرنے والی مین فیروز پور روڈ تاحال تباہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،اس سڑک سے سفر کرنے والی عوام اور سڑک کے گرد آباد علاقہ مکینو ں کا کہنا ہے یہ سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گہرے گڑھوں کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں،سعد وسیم شیخ ایم این اے نے سڑک کی مرمت کا افتتاح تو کیا مگر مخصوص اور تھوڑے حصے کی مرمت کرکے فوٹو سیشن کیا گیا جبکہ باقی سڑک کی مرمت تاحال نہیں کی گئی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مین فیروز پورروڈ جو کہ اہم ترین مین شاہراہ ہے اس کی مکمل مرمت کروائی جائے تاکہ عوام کو آرام دہ اور پرسکون سفری سہولیات میسر آنے کے ساتھ حادثات میں کمی بھی واقع ہو سکے۔
===============================