قصور کی خبریں


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور محکمہ ایکسائز میں جعلی ملازمین و بوگس رسیدوں کے ساتھ لاکھوں روپے کے گھپلے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر ٹرانسپورٹروں سے لاکھوں روپے اکٹھے کئے جانے لگے اسد نامی انسپکڑ پرائیویٹ افراد کو یونیفارم پہنا کر ناکہ جات لگانے میں ملوث پرائیویٹ افراد ایکسائز کی وردیاں پہن کر روڈ پر پیسے اکھٹے کرنے میں مصروف پکڑے جانے والے ڈرائیوز، گاڑی مالکان سے ہزاروں روپے رشوت لیکر بوگس رسیدیں بھی جاری کی جانے لگیں ایکسائز انسپکٹر اسد تھانہ میں رپٹ لکھوائے بغیر ناکہ جات سے روزانہ لاکھوں کمانے میں مصروف پکڑے گئے ڈرائیوز و گاڑی مالکان کی گاڑیوں کا ریکارڈ بھی تھانوں و دفتر سے غائب بغیر روبکار گاڑیاں چھوڑ دی جاتی ہیں گاڑیوں سے رشوت کے بعد خالی کاغذ و اشٹام پر انگوٹھے لگوا کر گاڑی دی جانے لگی درجنوں بغیر روبکار بنے رسید، اشٹام اور کاغذ بھی پی این این ۔ نیوز نے حاصل کر لئے ناکہ پر پرائیویٹ افراد کی وردی پہنے ٹرانسپورٹروں کو روک کر چیک کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئیں سرکاری و پرائیویٹ گاڑی میں اسد انسپکڑ کی پرائیویٹ افراد کے ساتھ ناکہ جات کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی پنجاب پولیس کو بدنام کرنے کے لئے رضا کاروں کا ملبہ پولیس پر ڈالا جاتا ہے تھانہ صدر قصور تھ شیخم چھانگا مانگا پولیس اسٹیشن ایکسائز انسپکڑ کے ساتھ مل کر گاڑیوں کے لین دین میں سر فہرست ایکسائز انسپکٹر ناکہ جات پر پولیس کے رضا کار رکھ سکتا ہے پرائیویٹ فرد نہیں ناکہ جات پر پرائیویٹ افراد کا انسپکڑ کےساتھ جانا علم میں نہیں، درخواست دیں کاروائی کرونگا۔ ای ڈی دانیال
=========================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور محکمہ انہار کرپشن کاگڑھ بن گیا،قصور کی قدیمی گنڈا سنگھ نہر اوربی آر بی نہرکی بھل صفائی نہ ہوسکی،کاغذات میں سب اچھا کی رپورٹس،چھ ماہ کی بندش کے بعد پانی چھوڑ دیا گیا،ڈپٹی کمشنر قصور فیاض موہل سمیت دیگر انہار ڈیپارٹمنٹ کے افسران ایکشن لیں،زمینداروں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قصور اور گنڈا سنگھ کے مضافات کی فصلوں کوسیراب کرنیوالی نہروں گنڈا سنگھ نہر اوربی آر بی نہرکی بھل صفائی نہ ہوسکی، محکمہ انہارکاعملہ سرکاری خزانہ کودیمک کی طرح چاٹنے لگا،ایکسین انہار کی زیرنگرانی متعلقہ سب ڈویثرن کے ایس ڈی اوز اور اورسیز بوگس بل بنا کر بھل صفائی اور نہروں کی دیکھ بھال کے نام پر لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں،زمیندارلالہ نیامت، شہزاد رحمت،صدیق نمبردار نے قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی سروے ٹیم کو بتایا کہ نہروں کی بندش سے لیکر اب تک کسی ایک جگہ سے بھی بھل صفائی نہیں کی گئی مگربوگس بلز نکال کرحکومت پنجاب کوچونا لگا دیا گیا ہے،کاغذات میں سب اچھا کی رپورٹ کرکے چھ ماہ کی بندش کے بعد پانی چھوڑ دیا گیا،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور فیاض موہل سمیت دیگر انہار ڈیپارٹمنٹ کے افسران کیخلاف انکوائری کامظالبہ کیا ہے، دوسری جانب ترجمان انہار ڈیپارٹمنٹ قصور نے تمام الزامات کی تردیدکی ہے اور کہا ہے کہ نہروں کی بھل صفائی کرکے پھرپانی چھوڑا گیا ہے۔
==================================


امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز اور ثبوت مٹانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔مہر صفدر اقبال

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پی ٹی آٸی کے سینٸر رہنما مہر صفدر اقبال (صدر ۔انصاف لیبر ونگ قصور ) نے میڈیا نماٸندگان سے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا طعنہ دینے والے آج آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو پورا کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کا ظلم ڈھا رہے ہیں ۔پیڑولیم مصنوعات،بجلی اور گیس کے قیمتوں کے بڑھنے سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کی زندگی کی مشکالات میں بے پناہ اضافہ کردیاہے۔پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہے۔امپورٹڈ حکومت نے ملک میں معاشی بحران پیدا کر دیا ہے ۔جو لوگ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں تھوڑی سی مہنگائی پر بھی گلا پھاڑ پھاڑ کر احتجاج کیا کرتے تھے آج خود عوام پر آۓ روز عوام پر مزید مہنگاٸی کا بوجھ بڑھاتے پھرتے ہیں ۔امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز اور ثبوت مٹانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔ آج امپورٹڈ حکومت کہہ رہی ہے کہ اپنے دور میں مہنگائی نہ کرنا بھی عمران خان کا جرم ہے۔اپنی نااہلی کا ملبہ عمران خان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اور اس مہنگائی کو عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے جو کہ سفید جھوٹ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مزید مہنگاٸی کو کنٹرول نہ کیا تو صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاے گا اور عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل آۓ گا جس کو روکنا ناممکن ہوجاے گا ۔فوری شفاف الیکشن کرواٸیں جاے اور ایک جمہوری حکومت بناٸی جاے ۔

===========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“کاچوتھا فیز بھرپور طریقے سے جاری‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثمرہ خرم نے مختلف ہسپتالوں اور یونین کونسلز کا دورہ کر کے ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثمرہ خرم نے تحصیل قصور میں یونین کونسل اوراڑا‘بنیادی مرکز صحت بھمبہ کلاں‘ یونین کونسل بھمبہ کلاں، یونین کونسل اربن پتوکی اور دیگر علاقوں کا دورہ کر کے کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“کے چوتھے فیز میں ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔انہوں نے کولڈ کین، ٹیلی شیٹ، ڈورمارکینگ،ٹور پلان اور مقررہ ہدف کے حصول کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم کا چوتھا فیز 20جون 2022سے شروع ہو چکا ہے جو 4جولائی تک جاری رہے گا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

==============================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد عامر بٹ کا بنیادی مرکز صحت جمبرکلاں کا دورہ‘ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد عامر بٹ نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت جمبر کلاں کا کااچانک دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یہاں آنیوالے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

==================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اسسٹنٹ کمشنرز کے عام مارکیٹوں کے دورے‘آٹے کی دستیابی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد عامر بٹ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید نے اپنی اپنی تحصیلوں میں عام مارکیٹوں کا دورہ کیا اور وہاں پر آٹے کی دستیابی اور سپلائی کو چیک کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور دوکانوں پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو تمام اشیاء کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو بھاری جرمانوں کیساتھ انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں۔

=======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور نواح میں اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں دو جواں سالہ لڑکے اغواء،مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔عطاء محمد نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میر17/18ا بیٹاناصر علی دو رز قبل سیر کو نکلا جو تاحال گھر کو نہیں پہنچا اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا خدشہ ہے کہ نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے جبکہ ساغر رشید نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا 16/17سالہ بیٹا وقاص فیصل کالونی میں باربی کیو شاپ پر کام کے لیے گیا جو تاحال گھر کو نہیں پہنچا خدشہ ہے کہ نامعلوم نے میرے بیٹے کو اغوا ء کرلیا ہے پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کاورائی ہے۔

=========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و گردونواح میں ڈاکوؤں کی نہتے شہریوں سے لوٹ مار جاری۔ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکونہتے شہریوں کو گن پوائینٹ پر یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔ اسرار مختیار نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ جمبر چھانگا مانگا روڈ پر چارکس مسلح نے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ روپے نقدی اور دیگر راہگیروں سے بھی نقدی اور سامان چھین لیا ہے۔مریم بی بی نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ کمال چشتی موڑ کے قریب تین کس مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر 50ہزار روپے نقدی،اے ٹی ایم کارڈ اور میری والد سے سونے کی بالیاں چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔طاہر محمود نے پولیس تھانہ مصفطے آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ گرین کے کوٹ کے مقام پر چارکس نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی 9ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔محمدیسین نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ آدھن روڈ کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر 11ہزار 4سور وپے نقدی چھین لی ہے۔احسان عمر نے پولیس تھانہ راجہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ کوٹ حاکم علی کی طرف جارہاتھا کہ چار کس نامعلوم مسلح نے اسلحہ کے زور پر 69ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔محمد رمضان نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں اطلاع دی ہے کہ نامعلوم مسلح نے محمود پورہ روڈ پر کنپٹی پر پستول تان کر زبردستی 32ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔کالر ہارون کی اطلاع پر پولیس تھانہ مصطفے آباد سے شوکت ایس آئی جائے وقوعہ پرپہنچے اور جانچ پڑتال کے بعد بتایا ہے کہ نامعلوم ارسلان سے 8/10ہزار ورپے چھین کر لے گئے ہیں اور راشد کی اطلاع پر بھی شوکت ایس آئی جائے وقوعہ نقیب آباد کے مقام پر پہنچے اور بتایا ہے کہ دوکس نے کالر سے 70ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں حسب ضابطہ کاروائی ہوگی۔معظم نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ شیخ بھاگو چوک میں نامعلوم مسلح گن پوائینٹ پر میری ریڑھی سے 4ہزار روپے نقدی لے گئے ہیں اور علی اکبر نے بھی اطلاع دی ہے کہ بائی پاس کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر 15/16ہزار روپے نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین لیے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

==============================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پتوکی کے نواحی گاؤں ویرم میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح پانچ افراد کا جاوید کے گھر دھاوا،میاں بیوی پر تشدد،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں ویرم چک نمبر 4 میں بچوں کے درمیان معمولی جھگڑے کے بعد خالد،عابد اور مانی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر جاوید کے گھر دھاوا بول دیا دونوں میاں بیوی کو وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا،ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح افراد نے جاوید کی بیوی کے کپڑے پھاڑ دیئے،جس سے وہ برہنہ ھوگئی،ملزمان 28900ہزار روہے کی نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیا،اور میاں بیوی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ھو گئے،تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مدعی جاوید کی تحریری درخواست پر خالد،عابد،اور مانی سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
===============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورپولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ کھارہ چونگی کے قریب نجی سکول کے چوکیدار اور ایک نامعلوم جواں سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں شیخ عماد کا رہائشی 24 سالہ علی شان کھارہ چونگی رائیونڈ روڈ کے ایک نجی سکول میں بطور چوکیدار ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا گزشتہ روز حسب معمول صبح سویر ے سکول کا عملہ جب سکول پہنچا تو سکول کے اندر چوکیدار علی شان اور ایک نامعلوم جواں سالہ لڑکی کی نعشیں پڑی تھیں جن کو نامعلوم ملزمان نے سر میں گولیاں مار کر قتل کرکے ان کے قریب پسٹل پھینک کر فرار ہو گئے واقع اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر پسٹل کو قبضہ میں لے لیا اور نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی دوران ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن قصور عبدلواہاب کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کرائم سین اور فرانزک ٹیموں کی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے خود نگرانی کی پولیس ترجمان نے صحافیوں کو وقوعہ متعلق بتایا ہے کہ پولیس اس وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع سے چھان بین کر رہی ہے سکول انتظامیہ اور علی شان کے ورثا سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں تا کہ کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکے۔دورے قتل کے واقع کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخو پورہ رینج سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ڈی پی او قصور کو نامعلوم ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
==================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورکے گردو نواح میں دو لڑکیو ں کو اغواء کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے محمد اکرم نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کی بیٹی سولہ سالہ مہوش گھر سے اکیڈمی میں پڑھنے کے لیے گئی جس کو تین نامعلو م ملزمان اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ اسی طرح پھولنگر صفاں والا چوک کے محمد اشرف نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کی بہو نادیہ بی بی کو شیر علی وغیرہ چار ملزمان ورغلا پھسلا کر اغواء کرکے لے گئے ہیں پولیس مصروف کاروائی ہے۔
=================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورپولیس تھانہ سٹی پھولنگر نے بد نام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم کو اطلاع ملی کہ محلہ نذیر شاہ پھولنگر میں صابر نامی شخص چرس فروخت کر تا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے صابر کوپکڑ کر اس سے 1350 گرام چرس برآمد کرلی ہے ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ انیس عرف علی جو کہ منشیات کا تھوک بیوپاری اس کی چرس فروخت کرتا ہے۔
====================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصورتھانہ کھڈیاں کے علاوہ شیر کوٹ میں ملزمان نے درینہ رنجش کی بناء پر امردو ں کے باغ کو آگ لگا کر جلا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شیر کوٹ کی رہائشی رضیہ غفار نامی خاتون نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان عامر، بھولا جو کہ سکنہ ڈھولن کے رہائشی ہے انہوں نے ان کے امرودوں کے باغ کو آگ لگا دی ہے جس کے نتیجے میں ایک لاکھ اسی ہزار روپے مالیت کے چالیس پودے جل کر راکھ ہو گئے ہیں پولیس تھانہ کھڈیاں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
=================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے گردونواح میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،گاڑی موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے رہائشی آصف نے مقدمہ درج کرایا ہیکہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اس کے ڈرائیور منور علی سے کانویں ملیاں کے قریب گن پوائنٹ پر کلٹس سوزوکی گاڑی نمبری LZX- 3226نقدی 4500 روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی کے علاقے جاگو والا چک نمبر 40 کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد عمران اور اس کے دوست کو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 2300 روپے کی نقدی چھین لی۔
====================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری قصور خالد زیب چوہدری نے کہا ھے کہ موجود امپورٹڈ حکومت کو ہٹا کر فوری شفاف الیکشن کروائے جائیں ورنہ اس کرپٹ ٹولے کے ھاتھوں اٹھنے والے مہنگائی کے طوفان میں پوری عوام تنکوں کی طرح بہہ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے مزید کہنا تھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو زبردستی اقتدار دلوا کر ملک میں مہنگائی کا سیلاب لاکر عوام کی زندگیاں اجیرن اور ملکی معیشت تباہ کردی گئی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے ٹکٹ ھولڈر حاجی مقصود صابر انصاری نے ریلی سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عوام کے ساتھ ہونیوالے ظلم پر آپ کس طرح نیوٹرل رہ سکتے ہیں۔آج ہم اپنے کپتان عمران خان کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے جب تک ک اس امپورٹڈ حکومت کو گھر نہیں بھیج دیتے ریلی میں مہر محمد اشفاق،چوہدری محمد اشفاق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان اورہر مکتبہ فکر کے افراد سمیت بچوں، خواتین اور بوڑھے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔امپورٹڈ حکومت کے خلا ف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ مقررین نے ااپنے خطا ب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت میں مہنگائی مارچ کرنے والے مہنگائی کا وہ سیلاب لائے ہیں جس سے ملک کا ہر شہری بری طرح متاثر ہوا ہے، لوگ مہنگائی کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اپنی نااہلی کا ملبہ عمران خان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اور اس مہنگائی کو عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے جو کہ سفید جھوٹ ہے۔آج امپورٹڈ حکومت کہہ رہی ہے کہ اپنے دور میں مہنگائی نہ کرنا بھی عمران خان کا جرم ہے۔ملک بھر میں بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام مہنگائی کے ساتھ یہ عذاب بھی بھگت رہے ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ ان کو این آر او ٹودیا گیا ہے اور یہ اپنے کیسز اور ثبوت مٹانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔ بلاول، مولانا اور میڈیا کے کچھ مخصوص اینکر جو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں تھوڑی سی مہنگائی پر بھی گلا پھاڑ پھاڑ کر احتجاج کیا کرتے تھے وہ آج کل کہاں غائب ہیں۔ کیا یہ میٹھی مہنگائی ہے جو آپ کو اچھی لگ رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہے،اب نیوٹرل رہنے سے کام نہیں چلے گا۔ ملکی معیشت اور قوم کو تباہ کیا جارہا ہے، کس کا انتظار ہے۔ہمیں آئی ایم ایف کا طعنہ دینے والے آج آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو پورا کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کا ظلم ڈھا رہے ہیں۔ فوری صاف اور شفاف الیکشن کروا ئے جائیں، یہی ملک وقوم کے بہترین مفاد میں ہے۔

==================================