یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں گذ شتہ روز ہیلتھ سیکیو رٹی پا رٹنر کے ٹیم ممبران نے دورہ کیا اوروا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدسے ملاقات کی۔دریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ اجلا س کا انعقاد بھی ہو ا


یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں گذ شتہ روز ہیلتھ سیکیو رٹی پا رٹنر کے ٹیم ممبران نے دورہ کیا اوروا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدسے ملاقات کی۔دریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ اجلا س کا انعقاد بھی ہو ا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کی جبکہ اجلاس میں یونیورسٹی ڈائگا نو سٹک لیب کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عا مر غفور با جوہ،ڈائریکٹر پروگرام ہیلتھ سیکیو رٹی پا رٹنرڈاکٹر جاوید خان، ڈاکٹر قر بان کے علاوہ


ویٹر نیرین اور ما ئکرو بیا لو جسٹ پر مشتمل ہیلتھ سیکیو رٹی پا رٹنر ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے ہیلتھ سیکیو رٹی پا رٹنر کے ٹیم ممبران کو بتا یا کہ ویٹر نری یونیورسٹی ایک نیشنل انسٹی ٹیو شن ہے جو کہ لا ئیو سٹاک، پولٹری، میٹ، فوڈ اور ڈیری صنعتو ں


کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے اور اس کے دروا زے پاکستان بھر سے آنے والے پروفیشنلز کی عملی و تیکنیکی معاونت کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں نیز ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی و تربیتی پروگراموں کے علا وہ یونیورسٹی کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی بتا یا۔پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور نے باجوہ نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی مو یشی پال حضرات کے جا نوروں میں پا ئی جانے وا لی بیما ریو ں کی تشخیص کے حوا لے سے ٹیسٹنگ سروسز دے رہی ہے تا کہ ُان کے


مو یشی بیما ریو ں سے محفوظ رہ سکیں۔
اجلاس کے دوران ڈاکٹر جاوید خان نے بتا یا کہ وہ ویٹر نری یونیورسٹی لاہور کے ساتھ با ئیو رسک مینجمنٹ کے شعبہ میں اشتراک قائم کرنے کی خوا ہا ں ہے۔ اُ نہو ں نے کہا کہ ہیلتھ سیکیو رٹی پا رٹنر قو می و بین الا قوامی آرگنا ئزیشن کے ساتھ با ئیو سیفٹی اور با ئیو سیکیو ر ٹی، اینٹی ما ئکرو بیئل ریز سٹینس، سیمپل کو لیکشن اور سیمپل کی نقل و حمل سے متعلقہ مختلف شعبہ جات میں کام کر رہی ہے۔
===================================================================