قصور-سے بہت سی اہم خبریں

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ایس ای واپڈا قصور اصغر سکھیرا، ایکسین سٹی ڈویژن قصور چوہدری شاہد محمود کے خصوصی حکم پر لیسکو سٹی ڈویژن قصور کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر9 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے،ایس ڈی او ثاقب منور کی زیر نگرانی انسپکٹر یونس کھرل و دیگر ملازمین پر مشتمل چیکنگ ٹیم نے لیسکو کی مین تاروں سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے میٹر بجلی کٹ چکے تھے اور عرصہ پانچ سال سے مختلف طریقوں سے بجلی چوری کر رہے تھے، ظفر اقبال، محمد عامر، ظہیر میو،سہراب خاں،کاشف نوید، ڈاکٹر عمران، صفدر علی آرائیں، محمد زبیر ایک لاکھ 44ہزار کالیسکو کا ڈیفالٹر ہیں اور بجلی چوری رہے تھے جبکہ محمد دین ایک لاکھ 25ہزار کا واپڈا کا ڈیفالٹر ہے اور ٹھیکہ پر زمین لیکر عرصہ چھ ماہ سے بجلی چوری کرکے ٹیوب ویل چلا رہا تھا، جسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، ملزمان لیسکو کی مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرکے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے جن کو چھاپہ مار ٹیمیوں نے رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور ان کے خلاف پولیس میں مقدمات درج کروا کر دیگر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر ایکسین سٹی ڈویژن قصور چوہدری شاہد محمودنے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جو خفیہ اطلاع پر اور علاقہ میں گشت کرکے دن رات کاروائی عمل میں لا رہی ہیں، بجلی چور کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹیں کا فیصلہ کر لیا ہے، بجلی چوروں سے ملک و قوم کی نہ صرف پائی پائی وصول کریں گے بلکہ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی پہنچا کر دم لیں گے، اگر پولیس ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرے اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور ان کی گرفتاری اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں تو بجلی چوری پر مکمل کنٹرول کیا جا سکتا ہے،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جہانگیر، حامد خاں، محمد شفیع، عبدالسلام خاں، شبیر نور، محمد احمدودیگر ملازمین بھی ہمراہ تھے
============================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور بستی صابری کھڈیاں خاص میں لین دین کے تنازعہ پر 3 بچوں کا باپ مبینہ اغواء کر لیا گیا۔ گاؤں بھلیریاں کے رھائشی آصف علی کا کھڈیاں بستی غوث صابری کے سرفراز عرف کالی گجر سے رقم لین دین کا تنازعہ چل رھا تھا. پیسے نہ دینے پر سرفراز عرف کالی نے مبینہ طورپر آصف علی اغواء کر لیا ھے۔پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف تفتیش ھے
==========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں سعد سعد وسیم شیخ نے کہا ھے کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا خدمت خلق سے کم نہیں، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ہمیشہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی ہے اور ہسپتالوں میں عوام کو علاج و معالجے کی تمام تر سہولیات مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ان خیالات اک اظہار انہوں نے مصطفی آباد میں ایک نجی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدر مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، حاجی امجد علی رحمانی، ضلعی صدر نمبردار ایسوسی ایشن قصور ملک خرم نصراللہ خاں ودیگر کی شرکت. لاہور سرجیکل ہسپتال اینڈ گائنی سنٹر مصطفی آباد کا افتتاح کر دیا گیا، ڈی ایس پی کاہنہ سرکل محمد ارشد، صدر مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی مصطفی آباد چوہدری اصغر علی،رہنما مسلم لیگ ن چوہدری طارق سعید، حاجی امجد علی رحمانی، ضلعی صدر نمبردار ایسوسی ایشن قصور ملک خرم نصراللہ خاں، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی، صدر الیکٹرونک میڈیا ارشد علی شامی ودیگر نے کیا،ہسپتال انتظا میہ ڈاکٹر عدنان ودیگرکے مطابق ڈیجیٹل ایکسرے، الٹرا سا?نڈ، ہر قسم کا ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہو گی، ایم بی بی ایس ڈاکٹر عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے، ہر قسم کے چھوٹے بڑے آپریشن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بہترین ڈاکٹرز کے زیر نگرانی کئے جائیں گے، ایم این اے مسلم لیگ ن سعد وسیم شیخ نے مزید کہا کہ سب سے پہلے ڈاکٹر عدنان اور اس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مصطفی آباد کی عوام کیلئے ایک معیاری ہسپتال بنا کر عوام کو علاج و معالجہ کی سروس شروع کی ہے، مصطفی آباد میں ماڈل ٹیکنالوجی، ماڈل میڈیکل سہولیات کی ہمیشہ کمی رہی ہے، اس لہذا سے یہ ہسپتال اہمیت کا حامل ہے،اب مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کی عوام کیلئے ماڈل مشینیں، الٹراسا?نڈ، سرجیکل، گائنی کی سہولت موجود ہو ں گی، ہم امید کرتے ہیں کہ اس ہسپتال میں موجود سہولیات کو مزید بہتر کرکے مخلوق خدا کی خدمت کرے گے۔
===================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وامیدوار ایم این اے حلقہ 137 محمد سلیم مہر نے کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت میں ڈالر کی اونچی اڑان اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ھے جس سے ہر طبقہ متاثر ھوا ھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی سے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ آج حکومتی اقدامات کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے بھی تنگ آچکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج سیمنٹ سمیت دیگر تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ان حالات میں متوسط طبقے کا کوئی فرد بھی اپنی سر کو چھپانے کے لیے معمولی سا گھر بھی نہیں بنا سکتا انہوں نے کہا کہ آج چالیس فیصد سے زائد گاڑیاں گراؤنڈ ہو چکی ہیں مسافروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی پریشان بیٹھے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ان کی معیشت کوتباہ کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کارو بار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں کوئی بھی کارو باری گروپ پاکستان میں کارو بار نہیں کرنا چاہتا انہوں نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر خطر ناک حد تک کم ہو چکے ہیں اور حکومتی وزرا عوا م کو چائے کم پینے کے مشورے دیکر اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ تحریک انصاف کا ساتھ دیکر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں تا کہ اس امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑوائی جا سکے
=================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و نواح میں لڑائی جھگڑے او ر فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں دو عورتوں سمیت چار افرار زخمی،مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔چند روز قبل محمد شہزاد کے چھلیاں توڑ نے پر محمد آصف وغیرہ میں معمولی لڑائی جھگڑا ہوا جس پر محمد شہزاد اپنا ٹریکٹر لے کھیت میں کام کررہا تھاکہ محمد آصف اپنے دوساتھیوں کے ساتھ آیا فائر مار کر اسے زخمی کردیا جسے طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف کاروائی ہے۔اسی طرح سے ذوالفقار نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ نصرت کو اس کے چچاجمشید نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائر مار کر زخمی کردیا ہے زخمی کو مقامی ہسپتال علاج کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کاروائی ہے۔جبکہ عابد نے پولیس تھانہ میں اطلا ع دی ہے کہ محمد جمیل نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجہ میں فوزیہ بی بی اور سکینہ بی بی زخمی ہوئی ہیں پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کاروائی ہے۔
=======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوشہریوں سےلاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکلز،موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔ غلام حیدر نے پولیس تھانہ صدر قصور میں درخواست دی ہے کہ بستی سید شاہ کے مقام پر چارکس نے گن پوائینٹ پر 35ہزار روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیے ہیں۔اختر مسیح نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں درخواست دی ہے کہ دوکس نے گن پوائینٹ پر 11ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔مرازمحمد اصغر نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں درخواست دی ہے کہ نیے کے چک54میرے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں۔امیر حمزہ نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں درخواست دی ہے کہ بھلو میرے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں۔محسن رضا نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں درخواست دی ہے کہ میرے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں۔برھان نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں اطلاع د ی ہے کہ میری دوکان سے نامعلوم چور موٹر اور تار چوری کرکے لے گئے ہیں۔حامد نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں اطلاع دی ہے کہ گگہ گاؤں سے سراں روڈ ایک نوسرباز موٹر سائیکل ہتھیا کر لے گیا ہے۔نامعلوم کالر نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ کرائی والا سے نامعلوم چور کمرے سے سولر پلیٹیں،پنکھا،کمبل و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔عمران نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ اڈہ سرائے چھینہ کے مقام پر دوکس نے گن پوائینٹ پر 1لاکھ 33ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔مقامی پولیس مصروف کاورائی ہے۔
==========================================