قصور کی خبریں-عوام نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کردیا –

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے عوام نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کردیا شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام رکارڈ توڑ دیے ہیں۔مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے مہنگائی کی ستائی عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیاجائے۔ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع قصور کے شہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں پاکستان پورے ایشاء میں اول پوزیشن پر آچکا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی میں اور اضافہ کا سبب بنیں گی ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے لوگوں کے پاس نوکریاں تک نہیں ہیں اور جو برسر روزگار ہیں وہ بڑی مشکل سے گزارہ کررہے ہیں لوگ فاقہ کشی اور خودکشیوں پر مجبور ہیں مہنگائی کے بڑھنے سے کرائم کی شرح میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جس سے عام آدمی کے کندھوں پر بوجھ بڑھے گا اس لیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طورپر واپس لیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں اضافہ کرنے کی بجائے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پرتوجہ دی جائے ایسا نہ ہوکہ بھوک سے بلکتے،سسکتے عوام سڑکوں پر نکل آئیں اور ملک میں خانہ جنگی کی سی صورت حال پیدا ہوجائے۔
==================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پویس تھانہ صدر پتوکی کی مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ملزم سے سواکلو گرام چرس اور الیکٹرانک کنڈا برآمد کرلیا۔پولیس تھانہ پتوکی سے مخبر کی اطلاع پر مبشر علی اے ایس آئی نے دیگر ملازمین کے ساتھ حبیب آباد کے قریب ریڈ کرکے ملزم محمد عمران سے 12سو گرام چرس اور الیکٹرانک کنڈا برآمد کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔
=======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے پھولنگر میں اوباش نے چار بچوں کی ماں کی زیادتی کا نشانہ بنا دیا مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔آسیہ بی بی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میرے شوہر نے کافی عرصہ پہلے طلاق دے رکھی ہے میں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے اپنااور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں گزشتہ روز میں کام سے واپس آرہی تھی کی ملزم علی نے زبردستی اپنے لوڈر رکشہ میں دھر لیا اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس تھانہ پھولنگر مصروف کاروائی ہے۔
===========================================