شہزاد بھٹہ کی خصوصی بچوں اور محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے لئے لازوال و تاریخی خدمات قسط نمبر ۔۔۔۔2


تحریر ۔۔۔۔عابد مقصود ھاشمی
شہزاد ھارون بھٹہ نے بطور ڈسڑکٹ اسپشل ایجوکیشن افیسر لاھور دوسری بار 31 مارچ 2003 سے 9 اکتوبر 2005 تک اپنے فرائض سرانجام دیئے
یہ دور اسپشل ایجوکیشن لاھور کا سہنری اور بھرپور دور تھا جب شہزاد ھارون بھٹہ نے اپنی محنت اور جانفشنی سے اسپشل ایجوکیشن میں ایک نئی روح پھونک دی۔ انہوں نے اپنی خدادار صلاحیتوں اور مس قدسیہ لودھی وزیر اسپشل ایجوکیشن ۔سہیل مسعود سیکڑیری اسپشل ایجوکیشن ۔محمد صادق ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور میاں عبد الحق ای ڈی او ایجوکیشن لاھور کی سرپرستی ،راہنمائی اور تعاون سے معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔


شہزاد بھٹہ نے اپنے دور میں بے شمار پرگروامز کرائے گئے جن میں اسپشل بچوں اور ان کے اساتذہ نے بھر چڑھ کر حصہ لیا
ضلعی گورنمنٹ کی منظوری کے بعد گورنمنٹ ھائر سیکنڈری سکول فار ڈیف کے احاطہ میں پہلی بار پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے تعاون سے ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹویٹ بنایا گیا جس کا افتتاح وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی نے 7 ستمبر 2004 کو کیا یہ بھی اپنی نوعیت کا پہلا سنڑ تھا جہاں پر معذور طلبہ مختلف ہنرز سیکھ کر اپنے لیے بہتر روزگار حاصل کر سکتے ھیں ۔ پنجاب میں پہلی بار نابینا طلبہ کے ساتھ ساتھ متاثرہ سماعت ۔ذہنی اور جسمانی معذور طلبہ کے لیے بھی فری یونیفارم ۔فری شوز اور فری کتب مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا


حکومت پنجاب نے خصوصی تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر یکم اکتوبر 2003 کو اسپشل ایجوکیشن کا الگ سے محکمہ قائم کر دیا ۔مس قدسیہ لودھی پہلی وزیر ،سہیل مسعود کو پہلا سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن مقرر کیا گیا
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور سٹی ڈسڑکٹ اسپشل ایجوکیشن لاھور کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2003 عالمی دن برائے معذوراں کے موقع پر الحمرا ہال لاہور میں ایک زبردست تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب تھے جس میں وزراء سیکریٹری صاحبان ایم این اے ایم پی اے و دیگر معززین نے شرکت کی خصوصی بچوں نے تقریب میں شاندار لازوال اور تاریخی پرفارمینس پیش کی جس پر وزیر اعلی نے نہایت مسرت و خوشی کا اظہار کرتے ھوئے خصوصی بچوں اور ان کے اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا پروگرام کے کوآرڈینیٹر شہزاد بھٹہ کی تجویز پر وزیر اعلی پنجاب نے اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اساتذہ کو دوگنی تنخواہ دینے کا اعلان کیا اور لاھور میں گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کو ماھانہ دو سو روپے وظیفہ دینے کا اعلان کیا جو بعد آٹھ سو روپے کر دیا گیا
لاھور ڈویثزن کے تمام تحصیلوں رینالہ۔دیپالپور ۔پتوکی۔چونیاں ننکانہ صاحب ۔صفدر اباد۔فیروزوالا کے ساتھ ساتھ ڈی او لاھور شہزاد بھٹہ کی تجویز پر لاھور شہر کے تمام ٹاون میں اسپشل ایجوکیشن سنڑز قائم کیے گئے ۔


چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب نے 7 ستمبر 2004 کو ضلعی حکومت لاھور کی منظوری کے بعد پاکستان کے پہلے ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا جو گنگ محل گلبرگ لاھور میں قائم کیا گیا شہزاد بھٹہ ڈی او اسپشل ایجوکیشن کی تجویز پر گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کی نئی تعمیر شدہ بلاک میں گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن شروع ھوا اس موقع پر وزیر اعلی نے میاں ریاض و دیگر ممبران اپیکا اسپشل ایجوکیشن کے مطالبہ پر نان ٹیچنگ سٹاف کے لیے ڈبل تنخواہ دینے کا اھم اعلان کیا
ضلعی حکومت لاھور نے گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف بوائز ۔۔گورنمنٹ سنڑل سکول فار ڈیف ۔اور گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف گرلز چوبرجی میں آڈیالوجی کلینک بنائے گئے۔ اس کے علاوہ فزیوتھراپی سنڑ اور لوویثزن سنڑ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔۔لاھور بھر کے تمام اسپشل ایجوکیشن کے اداروں کے لیے سپورٹس کا سامان مہیا کیا گیا ۔


وزیر اعلی چویدری پرویز الہی نے 24فروری 2005 کو ایوان وزیر اعلی میں خصوصی بچوں کے ساتھ تیس منٹ کے عنوان سے ایک خوبصورت اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے میزبان وزیر اعلی اور مہمان خصوصی بچے تھے جو اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی جس میں خصوصی بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا اور تحائف دیئے گئے ۔اس موقع پر پنجاب بھر کے ڈی سی اوز کو خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کے لیے نئی بسوں کی چابیاں تقسیم کی گئیں ۔۔۔تقریب میں مختلف وزراء ۔ ایم این ایز ۔ایم پی ایز ۔سیکڑیری صاحباں ۔اسپشل ایجوکیشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔۔۔
اسپشل ایجوکیشن لاھور نے وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر مس قدسیہ لودھی ۔سہیل مسعود اور میاں عامر محمود ضلعی ناظم کی زیر نگرانی آگاہی عوام مہم بھرپور اور منظم انداز سے چلائی ۔اس مہم میں تعارفی سٹیکرز۔پوسڑ۔بینرز مختلف مقامات پر لگائے گئے اور عوام میں تقسیم کیے گئے ۔ٹی وی چینلز اور ریڈیو کو بھی اگاھی عوام مہم میں استعمال کیا گیا ۔


شہزاد بھٹہ ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور نے مختلف این جی اوز کے تعاون سے لاھور کے مختلف علاقوں میں خصوصی بچوں کے لیےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ان کیمپ میں مایرین کی ایک ٹیم خصوصی بچوں کی ابتدائی تشخیص و علاج ۔گاہیڈنس اور سماعت کی جانچ کرتی رھی ۔ ان فری کیمپوں سے عوام میں خصوصی بچوں سے متعلق شعور و اگاھی پیدا کرنے اور حکومتی اقدام سے اگاہ کرنے میں بڑی مدد ملی ۔۔ان تمام کیمپز میں مس قدسیہ لودھی وزیر اسپشل ایجوکیشن ۔سہیل مسعود سیکڑیری ۔محمد صادق ڈایریکڑ ۔میاں عبد الحق ای ڈی او ایجوکیش و دیگر افسران شرکت کرتے رھے


ماھرین خصوصی تعلیم کی ایک ٹیم جس میں سید عارف محمود شاہ ۔ڈاکڑ شہزاد احمد ظفر۔سلطان شاھد۔ڈاکڑ عرفان ودیگر شامل ھیں ان فری کیمپ میں خدمات سرانجام دیتی رھی ۔شہزاد بھٹہ ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور نے ڈی او افس ٹاون ھال میں خصوصی افراد کو روزگار مہیا کرنے کے لیے لیبارڈ لاھور چیمبر اف کامرس کے تعاون سے ایک سیل قائم کیا جس نے بے شمار خصوصی افراد کو مختلف پرائیوٹ اداروں میں نوکری فراھم کیں
۔شیخوپور چیمبر اف کامرس کے ساتھ بھی ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔ جس میں خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ فنی تربیت اور روزگار کی فراھمی شامل ھے ۔۔۔۔


ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور شہزاد بھٹہ نے لیبارڈ لاھور چیمبر اف کامرس کے تعاون سے نابینا بچوں کے قرینے تبدیل کروانے پر بھی ایک منصوبہ پر عمل کیا جس کے تحت مختلف اداروں کے نابینا طلبہ کے قرینے تبدیل کیے ۔۔…’


میاں عبد الحق ای ڈی او ایجوکیشن لاھور نے شہزاد بھٹہ کو پانچویں اور اٹھویں کے سالانہ امتحانات 2004 میں واھگہ ٹاون کا مانیٹرنگ افسر مقرر کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ھونے والے مختلف پروگرامز میں بھی اھم ذمہ داریاں ڈی او ایجوکیشن لاھور کو مختص کی جاتی رھیں ۔۔۔
شہزاد بھٹہ کی کوششوں سے ڈسڑکٹ گورنمنٹ نے اسپشل ایجوکیشن کے اداروں کی تزئین وارائش اور ضروری فنڈز بھی جاری کئے ۔
شہزاد بھٹہ کی درخواست پر میاں عامر محمود ضلعی ناظم لاھور نے 3 جنوری 2004 کو لاھور اسپشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم خصوصی طلبہ اور ان کے اساتذہ کے لیے گنگ محل گلبرگ لاھور میں ایک شاندار عید پارٹی کا اہتمام کیا جس میں مس قدسیہ لودھی،میاں عامر محمود ،سہیل مسعود ،محمد صادق ،شہزاد بھٹہ ،ضلعی حکومت کے افسران ،خصوصی طلبہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف نے بھر پور شرکت کی ۔

یہ عید ملن پارٹی اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی جو کسی عوامی قیادت نے خصوصی بچوں کے اعزاز میں منعقد کروائی اس عید ملن پارٹی کے تمام اخراجات میاں عامر محمود نے خود اپنی جیب سے ادا کئے اس موقع پر میاں عامر نے بتایا کہ ضلعی گورنمنٹ نے شہزاد بھٹہ ڈی او اسپشل ایجوکیشن کی تجویز پر لاھور کو معذور دوست شہر قرار دے کر تعمیراتی ڈیزائن میں خصوصی افراد کے لیے ریمپ اور ٹائلٹ تعمیر کرنے کی شرط عائد کی ھے
اسپشل ایجوکیشن لاھور اور محکمہ اسپشل ایجوکیشن حکومت پنجاب کی کوششوں سے لاھور ڈویثزن کے اداروں میں داخلے کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ھوا ۔
شہزاد بھٹہ ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور کی تجویز پر سہیل مسعود سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے 2005 میں پنجاب کے دیگر تحصیل لیول پر بنائے گئے اسپشل ایجوکیشن سنٹر کے ساتھ ساتھ لاھور شہر کے ٹاؤن میں اسپشل ایجوکیشن سنٹر بنانے کی منظوری دی۔ شہزاد بھٹہ کی کوششوں سے قصور شیخوپورہ اور اوکاڑہ کی تحصیلوں رینالہ خورد،دیپالپور پتوکی،چونیاں، ننکانہ صاحب صفدر آباد،فیروز والا میں اسپشل ایجوکیشن سنٹر قائم کئے گئے اس کاوش میں شہزاد بھٹہ کو شیخوپورہ قصور اور اوکاڑہ کے ڈی سی اور ای ڈی او ایجوکیشن کی بھر پور تعاون حاصل رھا
نومبر 2003 میں ڈسٹرکٹ اسپشل ایجوکیشن لاھور نے ضلعی ناظم میاں عامر محمود کی ہدایت پر خصوصی طلبہ کے درمیان قرآت،نعت خوانی، تقریری ،کلام اقبال اور پینٹنگ کے مقابلے کروائے جن میں لاھور کے تمام خصوصی تعلیم کے اداروں کے طلبہ نے حصہ لیا جیتنے والوں خصوصی بچوں کو میاں عامر نے الحمرا ھال میں ھونے والی ایک تقریب میں نقد رقم و انعامات دیئے


شہزاد بھٹہ نے 2005 میں ایک سماجی شخصیت کے تعاون سے لاھور بھر کے اسپشل ایجوکیشن کے اداروں کو جدید کمپوٹر سسٹم فراھم کئے جو ایک تقریب میں ڈاکڑ ریاض بھٹہ نے تمام پرنسپل صاحباں کو فراھم کئے جس سے ان اداروں میں دفتری امور کو سرانجام دینے میں بہت اسانیاں پیدا ھو گئیں
2005 میں یوم آزادی کے موقع پر تحریک استحکام پاکستان کے سیکٹریری ڈاکڑ محمد رفیق کے تعاون سے ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور نے خصوصی بچوں کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔تحریک استحکام پاکستان کے مرکزی دفتر ایوان کارکناں تحریک پاکستان مال روڈ میں ھونے والی تقریب کی مہمان خصوصی مس قدسیہ لودھی وزیر خصوصی تعیلم تھیں ۔۔ان کے علاوہ تقریب میں ڈاکڑ محمد رفیق ۔شہزاد بھٹہ ۔وحید بٹ ۔ڈاکڑ خالد جمیل ۔ڈاکڑ سرفراز حسین مرزا۔ڈاکڑ شہزاد احمد دیگر اھم شخصیات کے علاوہ لاھور بھر کے اسپشل ایجوکیشن کے پرنسپل صاحباں، اسپشل ایجوکیشن ٹیچرز اور خصوصی بچوں کی اکثریت نے شرکت کی ۔۔اسپشل بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز ۔ملی گیت پیش کیے ۔۔ احمد افتاب اور سید فخر حسین شاہ نے بھی ملی گیت پیش کیے ۔خصوصی طلبہ کو تحائف پیش کیے گیے
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور پر لاھور کے اداروں کے لیے کھیلوں کے سامان کی خرید کے لیے 0.797ملین روپے فراھم کیے ۔
لاھور کے متاثرہ سماعت طلبہ کے تین بڑے اداروں میں آڈیالوجی کلینک بنائے گئے جن میں گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف گلبرگ ۔گورنمنٹ سنڑل سکول فار ڈیف گلبرگ اور گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف گرلز چوبرجی شامل ھیں
گورنر پنجاب خالد مقبول خان نے جون 2003 میں گورنمنٹ سکول فار ڈیف شیخوپورہ کا وزٹ کیا اور کلاسز میں جاکر اساتذہ اور خصوصی طلبہ سے گفتگو کی اس موقع پر شہزاد بھٹہ ڈی او ۔توکل اللہ ورک ممبر قومی اسمبلی ۔خلیل ھاشمی بھی موجود تھے ۔
دسمبر 2003 میں میاں عامر محمود ضلعی ناظم اور شیخ عابد حسین نے گورنمنٹ سنڑل سکول فار ڈیف گنگ محل کا دورہ کیا ۔۔۔۔۔
شہزاد بھٹہ ڈی او کی کوششوں سے ضلعی گورنمنٹ لاھور میں پونچھ روڈ پر واقع ایم سی ائی سکول کی خالی بلڈنگ گورنمنٹ سکول برائے جسمانی معذوراں کو الاٹ کی ۔۔
۔یوم سفید چھڑی کے سلسلے میں ایک تقریب اکتوبر 2003 میں چلڈرن کمپلیکس میں منعقد ھوئی جس میں ڈاکڑ فائزہ اصغر مشیر وزیر اعلی نے شرکت کی ۔ان کے علاوہ سہیل مسعود ۔ڈاکڑ خالد جمیل ۔عابد ریاض ملک ۔شہزاد بھٹہ ۔ہیڈز ۔ٹیچرز اور نابینا طلبہ نے شرکت کی ۔
ڈسٹرکٹ اسپشل ایجوکیشن لاھور نے یوم آزادی 2003 کے حوالے سے خصوصی بچوں کے لئے مختلف پروگرامز اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے ۔پنجاب اسٹیڈیم لاھور میں اپنی نوعیت کی پہلی بار میراتھن ریس منعقد کروائی گئی جس میں لاھور بھر کے خصوصی بچوں نے شرکت کی مس قدسیہ لودھی ،سہیل مسعود محمد صادق اور شہزاد بھٹہ نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے
پنجاب حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شاداب انسٹیٹیوٹ آف اسپشل ایجوکیشن لاھور کو 36 لاکھ روپے دیئے سٹی ڈسڑکٹ گورنمنٹ لاھور کی منظوری کے بعد شاداب میں ورکشاپ اور ہوسٹل کی تعمیر پر کام شروع ھوا
ٹیچرز فاؤنڈیشن نے جولائی 2003 میں لاھور کے اسپشل ایجوکیشن کے اساتذہ کو پہلی بار اعلی کارکردگی ایوارڈ دیا ڈسڑکٹ اسپشل ایجوکیشن لاھور نے ان اساتذہ کے اعزاز میں ایک زبردست تقریب کا انعقاد کیا گیا
11 فروری 2004 میں محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے تعاون سے ڈسڑکٹ اسپشل ایجوکیشن لاھور نے خصوصی طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چڑیا گھر سے پنجاب اسمبلی تک واک کی گئی جس میں مس قدسیہ لودھی وزیر خصوصی تعلیم،عمران مسعود وزیر تعلیم،سید رضا علی گیلانی،فرزانہ نزیر ، سہیل مسعود ،محمد صادق ، شہزاد بھٹہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،لاھور کے خصوصی طلبہ و اساتذہ نے شرکت
شہزاد بھٹہ بطور ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن لاھور ڈویثزن کا دوسرا دور ایک بھرپور شاندار اور یادگار دور تھا
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے اکتوبر 2005 میں دیگر سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچرز کے ھمراہ شہزاد بھٹہ کو سنیئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر ( بی ایس 17 ) سے بطور ہیڈ ماسڑ ( 17 +10 فیصد) محکمانہ ترقی دے کر چند دوستوں کی خصوصی مہربانی سے ڈسڑکٹ اسپشل ایجوکیشن آفیسر لاھور ڈویثرن سے ہیڈ ماسٹر اسپشل ایجوکیشن سنڑ چوبرہ
( پنجاب کا کالا پانی ) ضلع لیہ ٹرانسفر کردیا
مگر وزیر اعلی پنجاب چویدری پرویز الہی نے دسمبر 2005 میں شہزاد بھٹہ کی خصوصی بچوں اور بطور ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن لاھور ڈویثرن کی شاندار اور لازوال خدمات کو سراہتے ھوئے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ھوئے لاھور واپس آرڈر کیے اور سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے شہزاد بھٹہ کو گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل لاھور میں بطور آڈیالوجسٹ / لیکچرار تعینات کر دیا ۔اس طرح صرف دو ماہ کے بعد ھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حضور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے شہزاد بھٹہ کی لاھور واپسی ھو گئی
=======================================================================