تھپڑ مارنے کا معاملہ، حارث رؤف اور کامران غلام کی میچ کے بعد خوش گپیاں

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ مارنے کے معاملے کے بعد گلے لگاتے اور خوش گپیاں کرتے تصاویر جاری کردیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لاہور قلندرز کی ایک ویڈیو کی چند جھلکیاں شیئر کیں، جس میں دونوں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں ہونے والے مقابلے کے علاوہ آف فِیلڈ ’پٹّی گیم‘ پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کامران غلام بتاتے ہیں کہ کراچی میں ہونے والے میچز سمیت لاہور میں ابھی تک کے پٹی گیم میں صرف ایک مرتبہ حارث رؤف اُن سے جیت سکے ہیں۔

حارث رؤف نے ویڈیو میں کامران غلام سے گلے ملتے اور خوش گپیوں کے لمحات کو انسٹاگرام کی زینت بھی بنایا۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی جانب سے یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب گزشتہ روز میچ کے دوران حارث رؤف اور کامران غلام میں گرما گرمی دیکھنے کو ملی تھی۔
لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف پشاور زلمی کے محمد حارث کو آوٹ کرنے کے بعد خوشی کے لمحات میں بھی حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے والے کامران غلام پر غصہ نکالنا نہ بھولے اور تھپڑ رسید کر دیا۔