ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد جمیل کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجو کیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں الیکشن آفیسر علی، ضلعی افسران، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں‘سول سوسائٹی کے عہدیداروں اور دیگر نے شرکت کی

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور محمد جمیل کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجو کیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں الیکشن آفیسر علی، ضلعی افسران، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں‘سول سوسائٹی کے عہدیداروں اور دیگر نے شرکت کی۔ جس میں ابتدائی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بریفگ دی گئی اور ووٹ کی اہمیت و افادیت کے بارے میں عوام الناس کو آگاہی دینے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد جمیل نے کہا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی لسٹ آویزاں ہو چکی ہے اور 25فروری اعتراضات کی آخری تاریخ ہے جس کسی کو بھی کوئی اعتراض ہو وہ اپنا اعتراض ریجنل الیکشن کمشنر لاہور آفس میں جمع کروا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی اہمیت و افادیت بارے عام ووٹرز کو آگاہی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لئے تمام کمیٹی ممبران اپنی اپنی سطح پر خاص طور پر خواتین و مرد عام ووٹرز کو آگاہی دینے کیلئے اقدامات کر یں تا کہ لوگ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں اپنا حق رائے دہی بھر پور طریقے سے استعمال کر سکیں۔