قصور کے نواحی گاؤں روشن بھیلہ میں مسلح آتشین ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کو زبردستی اغواء کرلیا،

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی گاؤں روشن بھیلہ میں مسلح آتشین ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کو زبردستی اغواء کرلیا،مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔روشن بھیلہ کے رہائشی شریف مسیح نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری چودہ سالہ بیٹی (ک)گھر میں موجود تھی کہ ملزمان اللہ وسایا،مشتاق،کالا،سونیہ مسیح اور غلام رسول کمہار کار پر مسلح آتشین آئے اور زبردستی میری بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے ہیں اسے بازیاب کروایا جائے پولیس تھانہ تھہ شیخم مصروف کاروائی ہے۔