گزشتہ روز ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور ہمراہ شاہد آفتاب احمد، سول جج قصور نے جیل سکیورٹی اورانتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ وزٹ کیا۔


قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)گزشتہ روز ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور ہمراہ شاہد آفتاب احمد، سول جج قصور نے جیل سکیورٹی اورانتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ وزٹ کیا۔معزز ججز نے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا، اندرون جیل خواتین وارڈ، نو عمر اسیران کی بارک وسکول،جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا وزٹ کیا۔ کچن اسیران پر کھانے کے معیار اور مقدار کو چیک کیا۔ معز زجج نے جیل ہذا میں مقید معمولی جرائم میں ملوث (02) نفر حوالاتی اسیران کو ذاتی مچلکہ پر فوراً رہا کرنے اور قابل ضمانت جرائم میں ملوث حوالاتی اسیران کی درخواست ضمانت ارسال کرنے کا حکم صادر کیا۔ دوران جیل وزٹ معزز جج نے تمام آفیسرز ;آفیشلز کو محکمانہ ضابطوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے پایا۔ معزز جج نے جیل سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔