کورونا وائرس صورتحال: مزید 14 مریض لقمہ اجل اور 734 دیگر تشخیص

کراچی : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 14 مریضوں کی ا موات کی تصدیق ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4576 ہوگئی ہے اور 12659 ٹیسٹ کرانے سے 734 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 14 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 4576 تک پہنچ گئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 12659 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 734 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 5.7 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3524497 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں275814 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 94.8 فیصد یعنی 261542 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 244 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 9696 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 9213 گھروں میں، 9 آئسولیشن مراکز میں اور 474 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 433 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 52 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع کے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد میں 136، سکھر 32، لاڑکانہ 25، شکار پور 15، ٹھٹھہ اور شہید بینظیر آباد 14-14، میرپورخاص اور نوشہروفیروز 13-13، سجاول 11، بدین 10، دادو ، گھوٹکی اور سانگھڑ 9-9، جامشورو ، کشمور اور ٹنڈو الہیار 8-8، ٹنڈو محمد خان 4، خیرپور 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق 734 نئے کیسوں میں سے 383 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 186 ، ضلع جنوبی97 ، ضلع وسطی 40 ، ضلع کورنگی 32 ، ضلع ملیر 22 اور ضلع غربی 6 شامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے صوبے کی عوام پر زور دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل سختی سے عمل کریں بصورت دیگر وائر س کی تیسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔