ہاکی ایشیاء کپ: پاک بھارت ٹاکرا ، سابق کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات

مینز ہاکی ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2022 میں پاکستان ٹیم آج روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی، قومی ٹیم کے گروپ میں انڈونیشیا اور جاپان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ سابق ہاکی کھلاڑیوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ توقیر ڈار نے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ عام میچ نہیں مزید پڑھیں

سعید غنی کرکٹ کھیلنے کے دوران انتقال کرجانیوالے کھلاڑی کے گھر پہنچ گئے

کراچی میں کرکٹ کھیل کے دوران انتقال کر جانے والے کھلاڑی عمر خان کے گھر پر صوبائی وزیر سعید غنی اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لیے پہنچ گئے۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ ہفتے میچ کے دوران انتقال کرجانیوالے نوجوان کرکٹر عمر خان کی رہائش مزید پڑھیں

فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹرافی کی پاکستان آمد، فٹ بال فیڈریشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

فیفا ورلڈکپ 2022 ٹرافی دنیا کے مختلف ممالک کے دورے پر ہے اور 7 جون کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی فیفا نارملائزیشن کمیٹی کو ٹرافی کی پاکستان آمد اور اس کے شیڈول سے آگاہی نہیں دی گئی بلکہ ٹرافی کی پاکستان آمد مزید پڑھیں

ایشیا کپ کا وینیو تبدیل ہوا تو بنگلادیش پہلی چوائس ہوگا، صدر بی سی بی

ایشیا کپ کے حوالے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا وینیو تبدیل ہوا تو بنگلادیش پہلی چوائس ہو گا۔ ایک بیان میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ سری لنکا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، مزید پڑھیں

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت کرنی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے مزید پڑھیں