کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ جنرل سرجری نے سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان لاہور چیپٹر کے تعاون سے ایف سی پی ایس/ایم ایس پارٹ 2 کے امیدواروں کے لیے ایک کامیاب MOCK کلینیکل امتحان کا انعقاد کیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ جنرل سرجری نے سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان لاہور چیپٹر کے تعاون سے ایف سی پی ایس/ایم ایس پارٹ 2 کے امیدواروں کے لیے ایک کامیاب MOCK کلینیکل امتحان کا انعقاد کیا۔ جس میں
پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقی نے لاہور کے مختلف ہسپتالوں سے آنے والے شرکاء کا استقبال کیا۔ کلیدی لیکچر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے دیا۔ انہوں نے فرضی سیشن میں شرکت کے لیے بھی امتحان کی مکمل تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں امیدواروں کو چار بیچوں میں تقسیم کیا گیا اور لاہور کے نامور اداروں کے سینئر فیکلٹی ممبران کے سامنے اپنے شارٹ کیسز اور لانگ کیسز پیش کیے گئے۔ ان سیشنز کے بعد فیکلٹی کی طرف سے امیدواروں کو ان کی کارکردگی کے بارے میں انفرادی رائے دی گئی۔ آخرمیں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں.
================

بورڈ امتحانات سرکاری سکولوں کیلئے سر درد بن گئے،میٹرک پریکٹیکلز اور انٹر سالانہ امتحانات میں ہزاروں سکول اساتذہ کی ڈیوٹیاں،لاہور بھر کے تمام سکولوں میں بچوں کو پڑھانے کیلئے اساتذہ کم پڑ گئے،امتحانی ڈیوٹی کی وجہ سے بیشتر کلاسسز اساتذہ سے خالی ہوگئی،بچے خود سے پڑھنے پر مجبورہیں۔
زرائع کے مطابق اس وقت شہر بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو پڑھانے کیلئے 50 فیصد سے زائد اساتذہ کی شارٹیج ہے۔اساتذہ کی شارٹیج کے باعث سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایک ٹیچر بیک وقت2 کلاسسز پڑھانے پر مجبور ہیں۔دونوں امتحانات کی وجہ سے سکولوں سے ڈیڑھ ہزار سے زائد اساتذہ امتحانی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سکولوں میں پہلے ہی ایک لاکھ دس ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔پنجاب حکومت شارٹیج پوری کرنے کیلئے اساتذہ کی فی الفور بھرتیوں کا آغاز کرے۔انہوںؓ نے مزید کہا کہ اگر اساتذہ کی بھرتیاں نہ کی گئی تو سرکاری سکول مزید زوال کا شکار ہوجائیں گے۔