پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا خزانہ دار آفس کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ کا آغا


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا خزانہ دار آفس کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ کا آغاز اس موقع پر. مظاہرین کا کہنا تھا ک ملازمین کو تنخواہیں بروقت نہ ملنا,عید پر ایڈوانس/ آنریرم/بیسک /اوور ٹاٸم کا نہ ملنا,انتظامیہ کی مسلسل ہٹ دھرمی,ایک سال قبل ڈینز پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات پر عملدرآمد نہ ہونا,
2سال سے حکومت کیطرف سے جاری نوٹیفیکیشن کیمطابق 15% فیصد کا نہ ملنا, 3سال قبل ہاٶس ریکوزیشن 44% لاگو نہ کرنا اور ملازمین کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنا افسوسناک ہے.
بھوک ہڑتالی مظاہرہ میں صدر چوہدری بشارت محمود اور نائب صدر حماد بٹ اور انکی ٹیم جبکہ ناصر رحمت اور انکی ٹیم شامل تھی.