فاروق حسن سکرنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

کراچی( سید محمد عسکری) وزیر اعلیٰ سندھ نے نواب شاہ تعلیمی بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ انیمل سائنسز سکرنڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری چار سال کے لیے کی گئ ہے جس کا باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے تلاش کمیٹی نے سکرنڈ یونیورسٹی کے وی سی کے لیے تین نام وزیر اعلی کو بھیجے تھے ڈاکٹر فاروق حسن نے 74 نمبر لیے تھے، جب کہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر احمد سلطان نے 41 اور رحمت اللہ خان نے 33نمبر حاصل کیئے تھے۔ وزیر اعلی سندھ نے سب سے زادہ نمبر حاصل کرنے والے ڈاکٹر فاروق حسن کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی۔ ڈاکٹر فاروق حسن نے بدھ کو اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اس وقت انھیں سندھ کے سب سے کم عمر مستقل وائس چانسلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے ان کی عمر 50 سال سے بھی کم ہے-