وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہید بینظیرآباد ڈویزن کے منتخب نمائندوں کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہید بینظیرآباد ڈویزن کے منتخب نمائندوں کا اجلاس

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھڑو، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ناصر شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، حاجی علی حسن زرداری، ضیا الحسن لنجار، شاہد تھیم، سینیٹر قرۃ العین مری، ایم این اے سید ابرار شاہ، ایم پی اے مکیش کمار چاولا، چوھدری جاوید آرائین، صلاح الدین جونیجو، پارٹی کے ڈویزنل صدر اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

اجلاس میں بینظیرآباد ڈویزن کے اضلاع شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہروفیروز کی نمائندوں کی بھی شرکت

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آج شہید بینظیرآباد آیا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

پارٹی کارکنان کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا آج دوسرا دن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ پارٹی کارکنان ترقیاتی پروگرام میں اپنے مشورے دیں، وزیراعلیٰ سندھ

کارکنان کو سننے آیا ہوں جو شہید محترمہ بینظیربھٹو اور بلاول بھٹو کے جیالے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

شہید بینظیرآباد ڈویزن کے کارکن صدر آصف علی زرداری ڈویزن کی ترقی چاہتے ہیں، مراد علی شاہ

سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پر مشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

پیپلز پارٹی حکومت نے گزشتہ چار ادوار سے صوبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

جو ترقیاتی کام ہوچکے ہیں انکو عوام کی امانت سمجھ کر ہم سب کو سنبھالنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سب کا فرض ہے کہ اپنے اسکولوں اور اسپتالوں کو اچھے طریقے سے چلوانے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کو ایک پڑھا لکھا، ترقی یافتہ اور پرامن بنانے میں کارکنان اپنا کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ نہایت خوبصورت صوبہ ہے اس کو مزید خوبصورت کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو متحد ہوکر اجتماعی ترقی کیلئے کام کرتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کا نوجوان باشعور، باادب اور باوقار ہے اسکو محنت سے آگے آنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ہمیں مل کر چیئرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں تاکہ ترقی کا سفر آگے بڑھ سکے، وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کارکنوں کو ترقیاتی اسکیم سے متعلق تجاویز دینے کے طریقہ کار سمجھایا

پروفارما پارٹی کارکنوں کو دیا جارہا ہے اس پر صوبائی سطح کی اسکیموں کی تجاویز دیں، ناصر شاہ

پروفارما کو ڈویزنل اور ضلعی صدور کے ذریعے وزیراعلیٰ کو بھیجیں، ناصر شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں مقامی کارکنوں کو اسٹیچ پر بلاکر انکی شکایات سنیں

اجلاس کی کاروائی ڈویزنل صدر ضیا الحسن لنجار سرانجام دے رہے ہیں، ترجمان
==

* چیئرمین بلاول بھٹوز نے سیلاب میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ حکومت پانی کی پرانی گزگاؤں کو دوبارہ بحال کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہم قدرتی ڈوروں کو بحال کر کے بارش اور سیلابی پانی کو راستہ دینا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہم تو ایک تا 4 گریڈ کی نوکریاں دینا چاہتے تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* عدالتی اسٹی کی وجہ سے نوکریاں نہیں دے سکے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیر قانون عدالتی اسٹی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہم جلد نوکریاں دینگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 810 ڈاکٹروں کو کرونا کے دوران تقرری کی تھی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* بعد میں ڈاکٹروں ایس پی ایس سی کو بھیجا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 88 ڈاکٹرز نہیں آئے 722 نے امتحان دیا جس میں 124 کی اہلیت درست تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 598 میں 522 ڈاکٹرز کامیاب ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جو کوویڈ ڈاکٹرز رہہ گئے ہیں ان کو پھر کمیشن پاس کرنے کا چانس دینگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* گزشتہ سال 14 لاکھ ٹن میں سے 11 لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 4 لاکھ ٹن گندم ہمارے گداموں میں پڑٰ تھی اور ہماری ضرورت 13 لاکھ تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ حکومت نے 9 لاکھ ٹن گندم خریداری کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* نئی قیمت 4000 روپیہ فی من مقرر کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* بد قسمتی سے نگراں دور میں بڑی تعداد میں گندم درآمد کی جو نہیں کرنی تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ حکومت نے 450000 ٹن گندم خرید کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جہاں باردانہ کا مسئلہ ہوا ہے وہاں باردانہ دے کر خریداری کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیر خوارک جام خان شورو بادرانہ معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 4 ڈی ایف سیز کو معطل کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ