نیوکراچی سیکٹرالیون جی کے علاقہ کی مین ہولز اور سیوریج لائنوں میں پھنسائی گئی شراب کی خالی سیکڑوں بوتلیں نکال کر علاقہ مکینوں کو نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلائی


واٹربورڈ کا عملہ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی شہر کے مختلف علاقوں سے پانی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی وشہریوں کو درپیش اس ضمن میں شکایات کے ازالہ کیلئے بلاکسی ناغہ مصروف عمل ہے،تاہم اس دوران واٹربورڈ کے عملے کو مختلف نوعیت کے گھمبیر مسائل کا سامنا رہتا ہے، ان میں اہم شرپسند اور سماج دشمن عناصر کی جانب سے پید ا کردہ مسائل ہیں، جن کے خاتمہ کیلئے واٹربورڈکے عملے کو سخت جدوجہد کرنی پڑتی ہے، لائنوں،پمپس،فلٹراسکرین،موٹروں کو نقصان پہنچتاہے تو دوسری جانب واٹربورڈ کوبھاری اخراجات بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں، گزشتہ روز بھی واٹربورڈ کے عملے نے نیوکراچی سیکٹرالیون جی کے علاقہ کی مین ہولز اور سیوریج لائنوں میں پھنسائی گئی شراب کی خالی سیکڑوں بوتلیں نکال کر علاقہ مکینوں کو نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلائی،واضح رہے کہ فراہمی آب کی لائنوں میں درختوں کی طویل جڑوں کو پھنسنا، پتھرکا پھنسایا جانا، اسٹیل کی پلیٹس لگاکر اگلے علاقوں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالناعام مسائل بن گئے ہیں جن کا تدارک واٹربورڈ کا عملہ وقتاً فوقتاً کرتا رہتا ہے جبکہ اکثر سیوریج لائنوں سے ایٹیں، بھاری پتھر،تعمیراتی ملبہ،لکڑیاں،مانع عمل اشیاء، سیمنٹ،بجری،ریت سے بھری بوریاں ادریگر اقسام کی اشیاء نکال کر لائنوں کو صاف کیا جاتا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں جو فراہمی ونکاسی آب کے نظام میں چھڑ چھاڑ کرتے ہیں،خصوصاً نکاسی آب کی لائنوں میں بوتلیں،سیمنٹ پتھر اوربجری سے بھری بوریاں یا بھاری پتھر پھناکر لائنیں چوک کرکے آپ کے علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے دوچار کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا واٹربورڈ کے کمپلینٹ سینٹر پرفون نمبر 021-245138,39,40پردی جائے۔
ر ضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

پاپوش نگر قبرستان کے قریب پھٹنے والی لائن سے پانی کا رساؤ بند کردیاگیا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ

ایک ادارے کے جاری کام کے دوران لائن پھٹ گئی ،اسداللہ خان

گزشتہ دنوں اس ہی مقام پر کچرا اٹھانے کے دوران لائن پھٹ گئی تھی، ایم ڈی واٹربورڈ

18 انچ قطر کی لائن کی مرمت صبح شروع کردی جائے گی، اسداللہ خان۔

قریبی علاقوں کو پانی کی فراہمی جلد معمول پرآجائے گی، ایم ڈی واٹربورڈ

واٹربورڈ کے انجینئرز عملے اور مشینری سمیت پہنچ رہےہیں، اسداللہ خان

جاری کردہ
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ