ایئر سیال اور وائٹل چائے کے درمیان معاہدہ


کراچی ( کامرس رپورٹر) ایئر سیال اور وائٹل چائے کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق وائٹل چائے ایئر سیال کو گرم مشروبات فراہم کنندہ بن گیا۔معاہدے کی تقریب کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ایئر سیال کی تمام پروازوں پر مسافروں کی وائٹل چائے سے تواضع کی جائے گی۔ اس موقع پر ایئر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ وائٹل چائے ملک میں چائے کے بہترین برانڈ میں سے ایک ہے اور یہ شراکت داری فطری ہے کیونکہ ایئر سیال فخر پاکستان ہے اور وائٹل چائے نیشنل برانڈ ہے ، دونوں اداروں کا اشتراک لازم و ملزوم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر سیال تاحال 3ایئر بس A320طیاروں کی مدد سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کیلئے پروازوں کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جس میں مسافروں کی تواضع ہماری اولین ترجیح ہے۔ تقریب سے وائٹل گروپ کے چیئرمین حاجی محمد یاسین کا کہنا تھا کہ وائٹل چائے کا آغاز 1991میں کیا اور انتھک محنت سے مختصر مدت میں کمپنی نے پاکستان میں اپنا نام بنایا اور آج ایک قومی برانڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئر سیال سے معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے ۔