ڈی آئی خان سے لاپتہ 3 لڑکیوں کی لاہور میں موجودگی کا انکشاف


ڈیرہ اسماعیل خان سے لاپتہ ہونے والی 3 لڑکیوں کی لاہور میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے 1 لڑکی کے موبائل کی کال ٹریس کی ہے، جس کے بعد لاہور میں لڑکیوں تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

کراچی :شیرشاہ سے 13 سالہ لڑکی لاپتہ

2 روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ نلوچان سے رات 11 بجے 3 لڑکیاں غائب ہوگئی تھیں۔

لڑکیوں کے اہلِ خانہ کی طرف سے تھانہ صدر میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے
لاہور: لاپتہ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مل گئی
20 سالہ شادی شدہ لڑکی لاپتہ، گمشدگی کی رپورٹ درج

ایس ایچ او ملک جاوید کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ایک لڑکی کی موبائل فون کال ٹریس کی ہے، جس سے لڑکیوں کے لاہور میں موجود ہونے کا پتہ چلا ہے۔

سب انسپکٹر حبیب الرحمٰن کی سربراہی میں لاہور میں ان تینوں گمشدہ لڑکیوں کی تلاش جاری ہے، تینوں لڑکیاں آپس میں قریبی رشتے دار بھی ہیں جن کی عمریں 17 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔

https://jang.com.pk/news/876360