ٹیکس چوری کرنے پر سجاد ریسٹورنٹ دو دریا اور دعوت ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفاتر سیل کر دیے گئے ، قواعد کی پاسداری نہ کرنے پر سندھ ریونیو بورڈ کا سخت ایکشن


ٹیکس چوری کرنے پر سجاد ریسٹورنٹ دو دریا اور دعوت ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفاتر سیل کر دیے گئے ، قواعد کی پاسداری نہ کرنے پر سندھ ریونیو بورڈ کا سخت ایکشن

تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے ٹیکس چوری کرنے والے دو دریا پر واقعہ سجاد ریسٹورنٹ برانچ اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی دعوت دفاتر خیابان بخاری فیض سکس ڈی ایچ اے کراچی کو سیل کر دیا گیا یہ کاروائی ایس ار بی کی جانب سے سندھ سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2011 کے تحت عمل میں لائی گئی بار بار یاد دہانی کے باوجود مذکورہ بالا کمپنی اور ریسٹورنٹ کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی سندھ ریونیو بورڈ کے سیکرٹری نوید شوکت راجپوت کے دستخط سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سجاد ریسٹورنٹ اور دعوت کمپنی کے خلاف جیسا ایکشن لیا گیا ہے ایسا ایکشن ان دیگر ریسٹورنٹس اور کمپنیوں کے خلاف بھی یہ لیا جائے گا جو قواعد کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ٹیکس چوری اور سرکاری قواعد اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف ایکشن جاری رہے گا اور اس کا دائرہ کار پورے سندھ پر پھیلا ہوا ہے کراچی اور دیگر مقامات پر بھی ایسے ایکشن ہوں گے