جامعہ این ای ڈی کے تحت انتیسواں مسلسل سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد 8 جنوری کو آن لائن ہوگا

جامعہ این ای ڈی کے تحت مسلسل انتیسواں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد2021 کا انعقادجمعہ 8 جنوری کو آن لائن ہوگا۔جلسہ تقسیم ِاسناد کی صدارت چانسلر/گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیرِ اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ اورترک کونسل جزل تلگایوجیک بطور مہمانِ خصوصی آن لائن پیغامات دیں گے جب کہ ایڈوائزٹو یونی ورسٹیز اینڈ بورڈز /پروچانسلر نثار احمد کھوڑوکانووکیشن سے خطاب کریں گے۔ اس جلسہ تقسیم اسناد 2021 میں 9طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سندتفویض کی جائے گی۔2020 کے پاس آؤٹ گریجویٹس 2079اور ماسٹرزکے طالب علموں کی تعداد 729ہے۔