پی ڈی ایم کے جلسے اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے۔وقا ر مہدی

30نومبر کو پیپلز پارٹی کے 53وےں یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم کا عظیم ا الشان جلسہ عام ملتان میں منعقد ہوگا
کراچی19نومبر۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم وقار مہدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے وفاقی وزراءکی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کرونا کے بجائے پی ڈی ایم کے جلسوں سے خوفزدہ ہے کیونکہ وفاقی حکومت کی کرونا وائرس کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ عوام ماضی میں دیکھ چکے ہیں جبکہ سندھ حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی تھی تو وفاقی حکومت اس کا مذاق اڑا رہی تھی لیکن آج وفاقی حکومت کو کرونا کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جتنی بھی ریلیاں یا جلسے کررہی ہے اس میں کرونا کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں لوگ کیا وفاقی وزراءاور ان کے لیڈرز بھی ماسک پہننے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک نے موجودہ حکومت کی نیندیں اڑا دیں ہیں اور وہ خوف کے عالم میں مبتلا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30نومبر کو پیپلز پارٹی کے 53وےں یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم کا عظیم ا الشان جلسہ عام ملتان میں منعقد ہوگا اور یہ جلسہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی بیساکھیاں توڑ دیگا ۔
ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 793۔۔۔ایف ایچ بی