کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی

کشمالہ طارق نے بیسٹ ویسٹرن ہوٹل اسلام آباد کے مالک وقاص خان سے شادی کرلی
محتسب برائے انسداد ہراسیت نے معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کو بطور جیون ساتھی منتخب کر لیا، نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی

معروف خاتون سیاستدان کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف خاتون سیاستدان اور محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمالہ طارق کے نکاح کی تقریب سادگی سے اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔

تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

تایا گیا ہے کہ کشمالہ طارق نے معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کو بطور جیون ساتھی منتخب کیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کشمالہ طارق کی رخصتی کی تقریب 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ تاہم تاحال خاتون رہنما کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔