اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس

احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کیخلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں شریک ملزم سید حسن شیخو کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کرپٹ پریکٹس میں ملوث ہیں یونیورسل سروسز فنڈ کی اشتہاری مہم کے حوالے سے سپریم کورٹ کو بھی گمراہ کیا گیا،دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے بریت کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 21اکتوبر تک ملتوی کر دی۔