بغاوت کا مقدمہ خارج ہوا تو سب کا ہوگا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ خدا بھٹکے ہوئے لوگوں کو ہدايت دے، اگر ملک کے وسائل ملک میں ہی رہیں تو سونے کی قيمتيں اپنی جگہ پر واپس آجائيں۔

بغاوت کے مقدمے پر اعجاز شاہ نے کہا کہ وزيراعظم نے اس پر ناپسنديدگی کا اظہار کيا، سب ٹھيک ہوجائے گا، اگر مقدمہ خارج ہوا تو سب کيخلاف خارج ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی کیخلاف نہیں نکل رہی، عدلیہ بحالی تحریک اور موجودہ حالات میں کوئی مماثلت نہیں، تحریک کسی بیانیے پر ہوتی ہے، فوج کے خلاف نہیں۔

کرپشن سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کیخلاف کیس جھوٹ ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ کرپشن ختم ہوچکی، تاہم عمران خان کی موجودگی ميں آسانی سے کرپشن نہیں ہوسکتی

Courtesy Samaa news