دھرتی ماں

دھرتی ماں
تحریر ۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
پاکستان دنیا کا خوش قسمت خطہ ھے جو دنیا کے چار بڑے مذاہبِ کی جنم بھومی ھے جین مت بدھ مت, ہندو مت اور سکھ مت
پاکستان میں ان چاروں مذاہبِ کے ھزاروں تاریخی و مقدس مقامات یہاں پر موجود ہیں جن کی یاترا کرنے ان مذاہب کے ماننے والوں کیلے مذہبی فریضہ ھے


اگر حکومت پاکستان ان تاریخی اور مذہبی مقامات کو پرموٹ کرےاور وھاں پر بنیادی سہولیات فراہم کرے یاتریوں کے لیے اچھے ھوٹلز ,مارکیٹز تفریحی سفری و دیگر بنیادی سہولیات کا اھتمام کرے اور موجودہ سہولیات کو بہتر کرے
تو اپ ان تاریخی اور مذہبی مقامات سے سالانہ اربوں ڈالر کما سکتے ہیں پاکستان کو کسی ای ایم ایف یا عالمی بنک یا کسی ملک سے امداد یا قرضہ لینے کی ضرورت بھی نہ ھو.
بات ھے سوچنے کی اور عمل کرنے کی .
پاکستان سے پیار کیجے.