)نیشنل ایگریکلچر ایجو کیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر فیا ض الحسن کی سر برا ہی میں پانچ رکنی وفدنے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا


لاہور(جنرل رپورٹر)نیشنل ایگریکلچر ایجو کیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر فیا ض الحسن کی سر برا ہی میں پانچ رکنی وفدنے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا اور ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، رجسٹرار سجاد حیدر سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔دریں اثنا اجلا س کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم نے کی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر فیا ض الحسن نے شر کاکو نیشنل ایگریکلچر ایجو کیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے مقا صد، مشن، اکیڈیمک پروگرامز کے معیار کی ایو یلو ایشن، ایو یلو ایشن کے ایکسٹرنل دورے
، حا لیہ کامیا بیو ں، ایکریڈیٹیشن کیٹیگری اور ریٹنگ کے طریقہ کار سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں کے بارے میں بتا یا۔انہو ں نے کہا کہ کونسل کا بنیا دی مقصد یونیورسٹیو ں میں ایجو کیشن کے معیار، دستیاب وسا ئل، انفراسٹر کچر، لیب، آ لات اور ساز و سامان کی یقین دہا نی کر نا ہے کہ وہا ں طلبہ دور حا ضر کا سائنٹفک اور پروفیشنل نالج آ سا نی سے سیکھ رہے ہیں۔قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم نے نیشنل ایگریکلچر ایجو کیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کی ٹیم کو ویٹر نری یونیورسٹی کی دستا ویزی فلم دکھا ئی نیز یونیورسٹی کے اکیڈیمک پروگرامز، تحقیقی سر گرمیو ں، نیشنل و انٹر نیشنل اشتراک کے بارے میں بھی بتا یا۔