دنیا کا بہترین نہری نظام اور توانائی کا بحران

دنیا کا بہترین نہری نظام اور توانائی کا بحران
تحریر ۔۔شہزاد بھٹہ
پاکستان ایک خوبصورت ملک ھے جہاں دنیا کا سب سے بہترین نہری سسٹم موجود ھے ان نہروں میں سال بھر پانی چلتا ہے .لیکن ھم اس سسٹم کو صرف زرعی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اس نہری نظام کو بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ امدورفت کے لیے بھی استعمال کیا جاے۔اگر سر گنگا رام 1925 میں اپنی اسٹیٹ رینالہ اوکاڑہ نہر پر بجلی گھر بنا سکتا ھے اور پھر پاکستان بننے کے گوجرانوالہ ندی پور کے مقام پر ایک بڑا بجلی بنایا جا سکتا ھے جو ابھی کام کر رھے ھیں تو کیا وجہ ھے کہ پاکستان بھر میں پھیلی نہروں پر ایسے بجلی گھر کیوں نہیں بنائےجا سکتے ۔ کیا عجیب بات ھے کہ ندی پور کے مقام پر ھم مہنگی ترین فرنس ائل سے چلنے والے بجلی گھر اربوں کی لاگت سے تو بنا لیتے ھیں جو چند دن چلنے کے بعد بند پڑا ھے کوئی پوچھنے والا نہیں تو کبھی زرخیر ترین علاقے ساھیوال میں کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر بنا لیتے ھیں جو زرعی علاقے کے لیے تباھی کا باعث ھے پاکستان کی بد قسمتی ھے کہ یہاں پر بغیر سوچئے سمجھے منصوبے بنائے جاتے ھیں ان نہروں پر ھر پانچ کلو میڑ کے بعد بجلی گھر بنانے کے علاوہ بڑی بڑی نہروں میں سفری سہولتوں کے لیے سٹیمرز اور کشتیاں چلائی جائی جاسکتی ھیں اس سے مختلف شہروں کے درمیان سفر کم ھو سکتا ھے اور سڑکوں پر لوڈ بھی کم ھو سکتا ھے ایسا کرنے سے سیاحت کو بھی فروغ ھوگا اس کے علاوہ ان نہروں کے کناروں پر موٹرویز/ سڑکیں بھی بنانے سے زرعی زمین کو بھی بچایا جاسکتا ھے. جب ھم زرعی علاقوں میں موٹر ویز / سڑکیں تعمیر کرتے ھیں تو ان سڑکوں کے اردگرد کی قیمتی زرعی زمین کمرشل ھو کر تعمیرات کی نذر ھو جاتی ھیں ان کے علاوہ ان نہروں پر مختلف مقامات پر تفریحی سہولیات بھی فراھم کرنے سے عوام کو سستی تفریحی بھی مل سکتی ہے ان نہروں پر مختلف مقامات پر واٹر سپورٹس کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ھے .اگر یہ خوبصورت اور زبردست نہری سسٹم دنیا کے کسی اور ملک میں ہوتا تو اس سے اربوں روپے کماے جا سکتے ہیں پاکستانی عوام امیر ترین عوام ھے جن کے پاس بے شمار پیسہ ھیں جو وہ تفریحی سرگرمیوں پر خرچ کرتی ھے ۔۔۔
بات ھےسوچنے کی ۔۔۔۔.
مگر ھم اپنے وسائل کو کیوں استعمال کریں ؟؟؟؟
ھم تو بھکاری ھیں صرف مانگ سکتے ھیں جو قرضے ملتا ھے وہ کھائے پیا ہضم ۔۔۔۔۔۔