یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی بلڈ ڈونر سو سا ئٹی نے سٹی کیمپس میں تھیلسیمیا عا لمی دن کے حوا لے سے آ گا ہی واک، سیمینار اور بلڈ کیمپ کا انعقا د کیا

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی بلڈ ڈونر سو سا ئٹی نے سٹی کیمپس میں تھیلسیمیا عا لمی دن کے حوا لے سے آ گا ہی واک، سیمینار اور بلڈ کیمپ کا انعقا د کیا جس کا مقصد عوام الناس میں تھیلسیمیا بیما ری کے بارے میں آ گا ہی پھیلا ناتھا۔واک کی قیادت ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسرڈاکٹر
انیلہ ضمیر درا نی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈاکٹر آصف علی کے علا وہ طلبہ و فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا۔ سیمینار میں نور تھیلسیمیا فا ؤنڈیشن سے ڈاکٹر حسیب احمد اور فیضان گلو بل ریلیف فنڈ سے ڈاکٹر سا جد نے بطور مہمان سپیکر شر کت کی۔بعد ازیں سیمینار کی صدارت کرتے ہو ئے وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس(ستارہ امتیاز)نے یونیورسٹی کی بلڈ ڈونر سو سا ئٹی کی لو گو ں کی فلا ح سے متعلقہ تھیلسمیا جیسی مہلک بیما ری کے بارے میں رضا کا را نہ طور پر ادا کی جانے والی کا وشو ں کو سرا ہا اور کہا کہ یواس بلڈ ڈونر سو سا ئٹی ایک نیک مقصد کے لیئے کام کر رہی ہے۔سیمینار کے اختتام پرپروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے مہمان سپیکرز کو شیلڈیں اور سرٹیفیکیٹس پیش کیے۔