ہانگ کانگ کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک مباحثے کے دوران چین نے ہانگ کانگ کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دوست ممالک کی حمایت ہانگ کانگ اورسنکیانگ کے معاملات کے بہانے چین کو بدنام کرنے کی مغربی ممالک کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے معمول کی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انصاف کے حق میں بولنے پر پاکستان اور اُن تمام ممالک سے اظہار تشکر کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہانگ کانگ کے معاملے پر چین کی حمایت کی۔ترجمان ہوا چونینگ نے مزید کہا کہ دوست ممالک کی حمایت سے ثابت ہوگیا کہ ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے معاملات کے بہانے چین کو بدنام کرنے کی مغربی ممالک کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں

Courtesy Jang news