ماورہ حسین کی شاعری مداحوں کو بھا گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت شعر شیئر کیا ہے جو مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’مریم‘ کی ہیروئن اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں ایک شعر بھی لکھا ہے
ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے سفید رنگ کی ایک خوبصورت کُرتی زیب تن کی ہوئی ہے جس میں وہ کافی حسین نظر آ رہی ہیں، ماورہ کی جُھمکیاں اور چوڑیاں بھی اُن کی خوبصورت لُک میں مزید اضافہ کر رہی ہیں
ماورہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک شعر لکھا ہے جو کہ کچھ یوں ہے، ’ ذہن کے دریچے پر سوچ کی یہ دستک ہے، تم کو یاد رکھنا ہے یا کہ بھول جانا ہے
ماورہ حسین کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس کیے گئے ہیں جن میں اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں اور خوبصورتی کی خوب تعریفیں کی گئی ہیں
چند انسٹاصارفین کی جانب سے ماورہ حسین کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے شعر بھی لکھے گئے ہیں۔