’ہانیہ کو عاصم کا خیال رکھنا چاہیے‘

پاکستان شوبز انڈسٹری میں اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی کے چرچے تو زبان زد عام و خاص تھے۔

سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ نظر آتے رہتے تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں
ایسے میں کچھ عرصہ قبل دونوں نے ایک دوسرے کو صرف ایک بہترین ’دوست‘ قرار دیا تھا جو مداحوں کے لیے حیران کُن تھا۔

اب ہانیہ عامر کے اکاؤنٹ سے ایسی ہی ایک مبہم پوسٹ سامنے آئی ہے جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں میں دوری وقتی تھی
ہانیہ عامر نے اپنی ایک عجیب تاثرات دیتی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب صبور کہے کہ ہانیہ کو عاصم کا خیال رکھنا چاہئے۔‘

اداکارہ نے اپنی اس تصویر اور پوسٹ کو تو شیئر کرنے کے کچھ وقت بعد ہی ڈیلیٹ کردیا لیکن مداحوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک لائیو سیشن کے دوران سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا تھا کہ ’عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں
ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور ٹوئٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹاپ ٹرینڈ میں بھی رہا تھا۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم متعدد برانڈز کے فوٹو شوٹ میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں جب کہ دونوں نے فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ واک بھی کی تھی۔

ہانیہ عامر عاصم اظہر کے گانے ’تم تم‘ کی ویڈیو میں بھی آئی تھیں