ماہرہ کا فہد کے ساتھ اپنی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

اداکارہ ماہرہ خان نے ورسٹائل اداکار فہد مصطفیٰ اور فلم ساز نبیل قریشی کے ہمراہ لی گئی اپنی اس تصویر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

اداکار و ہدایت کار اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق معلومات آج کل سوشل میڈیا پر دیتے رہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل قریشی کی فلم قائدِ اعظم زندہ باد میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اسی فلم کے ٹیزر کے بارے میں ماہرہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو بتایا کہ انھوں نے یہ ٹیزر دیکھا جو دھماکے دار ہے۔

تاہم اس پیغام میں تصاویر بھی فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ نے شیئر کیں
ان تصاویر کے ساتھ عنوان میں ماہرہ نے لکھا کہ فہد نے نبیل کا چشمہ لوٹ لیا ہے۔

تصویر میں نبیل قریشی کے ساتھ دونوں اسٹار اداکار خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں
انسٹاگرام پر ان کی اس تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔