وہ معروف شخصیات جنہیں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا صارفین کیلئے خطرناک!

یویارک: کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اُن فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا صارفین کے لیے مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے درجہ ذیل وہ معروف شخصیات ہیں جنہیں اگر کوئی مداح یا صارف انٹرنیٹ پر سرچ کرے تو اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کسی وائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے ان 10 فن کاروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کو سرچ کرنے سے موبائل یا کمپیوٹر میں وائرس سما سکتا ہے
فہرست میں ہالی ووڈ اداکارہ اینا کینڈرک کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے جبکہ 10 ‘خطرناک’ شخصیات میں 6 خواتین اسٹارز شامل ہیں اور مردوں کی تعداد چار ہے۔

خطرناک ترین سلیبرٹیز کی مکمل فہرست درجہ ذیل ہے
مبر10: جیسن جویل ڈرسولیکس
نمبر9:کیٹ میکینون
مبر8: جولیا رابرٹس
نمبر7: جمی کمیل
مبر6: ٹیلر سوئفٹ
مبر 5: جسٹن ٹمبرلیک
مبر4: ماریہ کیری
مبر3: بلیک لائیولی
مبر2: سین کومبس
نمبر1: اینا کینڈرک