آپ نیوز کے نکالے گئے ملازمین کے بچوں کا ملک ریاض کے خلاف وزیراعظم عمران خان کو کھلا خط

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے نام آپ نیوز کے نکالے گئےملازمین کے  بچوں کا کھلا خط  محترم وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب ۔  وزیراعظم انکل ہم آپ سے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی شکایت کرنے یہ خط لکھ رہے ہیں ۔ وزیراعظم انکل ملک ریاض نے  ہمارے والدین سمیت آپ نیوز کے تقریباً آٹھ سو ملازمین کو بغیر کسی  وجہ یک جنبش قلم اپنے چینل سے نکال کر باہر کھڑا کردیا ۔ انہوں نے ایک لمحے کے بارے میں بھی ہمارے مستقبل کے بارے میں کچھ نہ سوچا اور نہ احساس کیا۔ وزیراعظم انکل آپ ایک بار صرف اپنے اوپر یہ مثال رکھ کو سوچیں کہ کوئی آپ کو اچانک وزیراعظم کے عہدے سے بغیر کسی وجہ کے فارغ کر دے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا ۔ اور وعدے کے مطابق آپ نیوز کو تقریباً ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں بھی تاحال نہیں ادا کی گئیں ۔ وزیراعظم انکل ملک ریاض اس ملک کا بڑا نام ہے ان سے اتنی معمولی رقم بھی ہم غریب لوگ نہیں نکلواسکتے ۔ لیکن آپ اس ملک کے وزیراعظم ہیں کیا آپ یہ ماری مدد کرسکتے ہیں تو پلیز ہمارے والدین کو یا تو معقول روزگار فراہم کرنے میں کردار ادا کریں یا پھر ملک ریاض سے ہمارے والدین کے بقایاجات دلوائے جائیں ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہم بچوں کے اس خط کو سنجیدگی سے لیتے ضرور ضرور نوٹس لیں گے ۔ اگر یہ خط ملک ریاض صاحب تک پہنچ جائے تو ان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ہمارے والدین کے بقایاجات ادا کردیں یا پھر انہیں دوبارہ روزگار کا موقع فراہم کریں ۔ شکریہ  آپ نیوز سے جبرا نکالے گئے  کے ملازمین کے بچوں کی آواز  برائے مہربانی اس پیغام کو ضرور ضرور فارورڈ کیا جائے