صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے انٹر نیشنل تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر سندس فاطمید فاؤنڈیشن اور سندس فاونڈیشن کے دفاتر گئے۔

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے انٹر نیشنل تھیلیسیمیا ڈے کے موقع پر سندس فاطمید فاؤنڈیشن اور سندس فاونڈیشن کے دفاتر گئے۔ صوبائی وزیر صحت کا دونوں فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے استقبال کیا۔ خواجہ عمران نذیر فاطمید فاؤنڈیشن اور سندس فاؤنڈیشن میں داخل تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے پاس فردا فردا گئے اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔عالمی دن برائے تھیلیسیمیا کے حوالہ سے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی خدمت میں مصروف ادارے، ڈاکٹرز، ورکرز فرشتہ سیرت ہیں، انکو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ادارے تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ڈویژن میں سٹیٹ آف دی آرٹ تھیلیسیمیا سنٹر قائم کیا جائے گا جہاں مریضوں کو صحت مند اور محفوظ انتقال خون کی سہولیات فراہم ہوسکیں گی، ہماری حکومت نے پہلی بار پنجاب میں تھیلیسیمیا پروگرام شروع کیا تھا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا تشخیصی ٹیسٹ لازمی قرار دینا ہوگا۔اس حوالہ سے پنجاب اسمبلی میں اس حوالہ سے قانون سازی کے عمل کو تیز کریں گے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا شکار بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔ان اداروں کے ساتھ ملکر ننھے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیریں گے۔اس موذی مرض کے شکار بچوں کی شرح میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی بیماری پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب حکومت تھیلیسیمیا کے مرض کے تدارک کے لئے ان ادروں کا بوجھ کم کرے گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے منو بھائی مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب سے سوشل ویلفئیر کے ڈائریکٹر فیض نعیم وڑائچ، پروفیسر صائمہ فرحان نے بھی خطاب کیا اور اس مرض پر آگہی دی۔ اس موقع پرسندس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر و معروف آرٹسٹ خالد عباس ڈار، سندس فاؤنڈیشن کے سی ای او عبدالستار، ڈائریکٹر فنانس علی روف، دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔