صوبائی وزیر توانائی و رکن پی اینڈ ڈی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
صوبائی وزیر توانائی و رکن پی اینڈ ڈی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس ضمن میں ڈویزن سطح پر یونین کونسل کے منتخب اراکین سے ترقیاتی اسکیموں کے کاموں پر مشاورت کی جا رہی ہے ان خیالات کا انہوں نے مقامی بینکوئیٹ ہال میں ایم این اے میر منور ٹالپر ، پیر آفتاب شاہ جیلانی ، پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کاہمیشہ یہ وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے .آئی بی اے کئمپس یونیورسٹی میرپورخاص بند ہونے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آئی بی اے کئمپس یونیورسٹی کے فنڈز بند کرنے کہ وجہ سے یہ معاملہ ہوا لیکن میرپورخاص میں یونیورسٹی کا ہونا بہت ضروری ہے اس ضمن میں سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کریگی . ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 مئی والا واقعہ انتہائی افسوس ناک واقعہ تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنا کم.ہے کیونکہ یہ ایک سوچی سمجھی منصوبے کے تحت کیا گیا *.