پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں فیشن شو کا انعقاد


پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں فیشن شو کا انعقاد
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی خواتین دستکاروں اور کاروباری افراد کی شناخت کے لیے ایک فیشن شو کا انعقاد ہوا ۔ عمر منصور اور کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے ہونے والے فیشن شو کا عنوان” کلچر ٹو کاؤچر“ تھا۔

پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ملکی ترقی اور کامیابی کے حصول کے لیے کاریگروں اور صنعت کاروں سمیت دیہی خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ فیشن شو میں پاکستان کے ثقافت اور ورثے کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
=======================

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں خطاطی کی نمائش
پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں خطاطی کی نمائش “مشقِ عشق” کا آغاز ہو گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈہمایوں خان بنگش کے بنائے فن پاروں نے شائقین کی خوب پذیرائی حاصل کی ۔۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC