دنیا کی مہنگی ترین چائے ۔ایک کپ چائے کی قیمت 2400 ڈالر

دنیا کی مہنگی ترین چائے ۔ایک کپ چائے کی قیمت 2400 ڈالر


کیا اپ جاننا چاہیں گے دنیا کی مہنگی ترین چائے کون سی ہے اور اس کی قیمت کیا ہے ؟
چائے کا سفر چین سے شروع ہوتا ہے چین کا ایک بادشاہ اپنے درباری کے ساتھ سفر کے دوران ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا درباری اس کے لیے پینے کا پانی گرم کر رہے تھے درخت کے کچھ پتے ٹوٹ کر اس پانی میں جا گرے پانی کا رنگ بدل گیا اور وہ ذائقے دار ہو گیا بادشاہ جس کو جڑی بوٹیوں سے لگاؤ تھا اس نے وہ رنگ دار اور مختلف ذائقے کا پانی پینا پسند کیا اور پھر اسے یہ اتنا پسند ایا کہ اس نے اسے ہی بار بار پینے کی فرمائش کر ڈالی ۔
چائے چین سے نکل کر دنیا کے کونے کونے تک پھیل گئی اور اسے مختلف رنگت ذائقے اور اقسام کے ساتھ پہچانا جانے لگا ۔

دو سال پہلے پاکستان دنیا میں چائے امپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا پاکستان نے 622 ملین ڈالر کی چائے امپورٹ کی چاہے پاکستان کی امپورٹڈ لسٹ میں 19ویں سب سے بڑی امپورٹ ہے پاکستان کی 471 ملین ڈالر کی جائے کینیا سے 72 ملین ڈالر کی چائے ویتنام سے اور 33 ملین ڈالر کی چائے روانڈا سے 14 ملین ڈالر کی چائے یوگنڈا سے اور نو ملین ڈالر کی چائے برونڈی سے ائی ۔

برٹش انڈیا کے دور میں انگریزوں نے اپنے چائے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے انڈیا میں چائے کے باغات لگائے اسام اور بنگلہ دیش کے علاقوں میں چائے کی بڑی پیداوار ہوتی ہے پاکستان میں ایک طویل عرصے تک سری لنکا سے چاہے منگوائی جاتی رہی اور

سیلون ٹی سب سے زیادہ پسند کی جاتی تھی پھر ٹپال کمپنی نے کینیا اور افریقہ کے دیگر ملکوں سے چائے منگوانا شروع کی اور دیکھا دیکھی دیگر کمپنیوں نے بھی افریقی ممالک سے چائے منگوا لی ۔ پاکستان میں چائے کی سب سے بڑی کمپنی ٹپال ہے جس کے پاس نصف سے زیادہ مارکیٹ شیئر ہے اس کا مقابلہ لپٹن چائے سے ہوتا ہے اب مارکیٹ میں وائٹل چائے بھی بڑا پلیئر ہے کمرٹی اور اسلام اباد کی جیسے پلیئرز بھی مارکیٹ میں موجود ہیں ۔
اب اپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا میں سب سے مہنگی چائے کون سی ہے اس کا نام ڈاہانگ پاؤ ہے اس کی قیمت ایک اشاریہ دو ملین فی کلوگرام ہے اس کا ایک کپ چاہے 2400 امریکی ڈالر کا ہے ۔
اس کے علاوہ گوہاٹی ٹی اپشن میں سب سے مہنگی بکنے والی چائے مونو ہاری گولڈ ٹی تھی جیسے 99 ہزار فی کلو گرام میں فروخت کیا گیا ۔جبکہ اسام کے باغات میں اگائی جانے والی مشہور من و ہاری گولڈ ٹی نے کچھ عرصہ پہلے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے جب 2022 میں یہ کوالٹی چائے ایک لاکھ 15 ہزار روپے فی کلو گرام کے ریٹ پر آکشن کی گئی ۔
========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC