غیر مہذب انداز پر عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کو کسٹڈی کرنے اور ہتھکڑی لگانے کا حکم دے دیا، ڈویژنل ایڈیشنل کمشنر ون، انچارج ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر عدالت اور عدالت سے معذرت کی جس کے بعد عدالت نے کسٹڈی کے حوالے سے معذرت قبول کر قبول کر لی

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
غیر مہذب انداز پر عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کو کسٹڈی کرنے اور ہتھکڑی لگانے کا حکم دے دیا، ڈویژنل ایڈیشنل کمشنر ون، انچارج ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر عدالت اور عدالت سے معذرت کی جس کے بعد عدالت نے کسٹڈی کے حوالے سے معذرت قبول کر قبول کر لی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شہریار حبیب سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں گزشتہ تاریخ پر پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے ان کے بیل ایبل وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا اسسٹنٹ کمشنر گزشتہ روز عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت کے استفسار پر اسسٹنٹ کمشنر نے غیر مہذب انداز میں جواب دیا عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہتھکڑی اور کسٹڈی کرنے کا حکم دے دیا اطلاع ملنے پر ڈویژنل ایڈیشنل کمشنر ون علی نواز بھوت، انچارج ڈپٹی کمشنر سونو خان چانڈیو اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری پریم چند عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے غیر مہذب انداز میں گفتگو کرنے پر معذرت کی جس کے بعد عدالت نے کسٹڈی کے حوالے سے معذرت قبول کر قبول کر لی***