عدالت نے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے پانچ ماہر امراض ڈاکٹروں کو بھی سول اسپتال میں جوائننگ نہ کرنے پر ذاتی حیثیت سے طلب کر لیا ہے

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
عدالت نے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے پانچ ماہر امراض ڈاکٹروں کو بھی سول اسپتال میں جوائننگ نہ کرنے پر ذاتی حیثیت سے طلب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص کے جسٹس امجد سہتو اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے آئی بی اے میرپورخاص کیمپس کو بند کرنے سے روکنے کیلئے متفرق درخواستوں پر آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر کو 14 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے عدالت نے سول اسپتال میں ماہر امراض ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی درخواست پر ڈی جی ہیلتھ وقار محمود عدالت میں پیش ہوئے ڈی جی نے عدالت کو بتایا کہ پانچ ڈاکٹرو جن میں ایک فزیشن، ایک بہوش کرنے والے ڈاکٹر، بچوں کی بیماریوں کے ماہر، دماغ اور آنکھوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے لیکن ان پانچوں ڈاکٹروں نے سول اسپتال میرپورخاص میں جوائننگ نہیں کی ہے جس پر عدالت نے پانچوں ڈاکٹروں کو 21 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے***