جیکب آباد کا خبرنامہ- بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد سے لاپتہ ہونے والے ہندو نوجوان کی لاش نو دیرو میں پانی سے ملین،گھر میں کہرام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے چند روز قبل گھر سے ناراض ہوکر لاپتہ ہونے والے ہندو نوجوان ساگر کمار آہوجا کی لاش نودیرو کے پانی سے ملی ہے ایسی اطلاع پر نوجوان کے گھر میں کہرام مچ گیا ساگر کمار کے لایتہ ہونے کی سٹی تھانہ پر رپورٹ درج کرائی گئی تھی،اس سلسلے میں ایس ایچ او سٹی گلزار احمد نے رابطے پر بتایا کہ جائے وقوعہ جا رہے ہیں تفتش کی جا رہی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں ایک قومی اور تین صوبائی نشستوں پر جانچ پڑتال کے بعد 95امیدواروں کا کاغذات نامزدگی منظور،پانچ امیدواروں کے فارم مستردتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایک قومی اور تین صوبائی حلقوں پرایک سو امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد پانچ کے فارم مسترد کرکے رٹرننگ افسران 95امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے،جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 190پر ایک خاتون ارم نوشین کا فارم مسترد کرکے 21امیدواروں کو اہل قرار دیا ہے اسی طرح جیکب آباد کے صوبائی حلقہ پی ایس1پرمہیش کمار کا فارم مسترد کرکے 34امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے،پی ایس 2ٹھل کے حلقہ پر پی ٹی آئی کے صدام کھوسو اور کونج خاتون کے نامزدگی فارم مسترد کرکے 19کے کاغذات منظور کئے گئے جبکہ پی ایس 3گڑھی خیرو کے حلقے سے 21امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے تحت رٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
====================
جیکب آباد: رپورٽ ايم ڈی عمرانی ۔
جمعیت علماء اسلام پاکستان کا سندھ بھر سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءِ اسلام نے سندھ کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق این اے 190 جیکب آباد سے ڈاکٹر اے جی انصاری، این اے 191 کندھکوٹ کشمور سے شاہ زین خان بجارانی، این اے 192 شکارپور ڈاکٹر ابراہیم خان جتوئی، این اے 193 شکارپور سے مولانا عبداللہ مہر یا مولانا راشد محمود سومرو، این اے 194 لاڑکانہ جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، این اے 195 سے محبت علی کھڑو، این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے مولانا ناصر محمود سومرو، این اے 197 سے مولانا عزیر گل جاگیرانی، این اے 198 گھوٹکی سے مولانا اسحاق لغاری، این اے 199 گھوٹکی سے صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، این اے 200 سکھر سے سید محمد ایوب، این اے 201 سکھر سے مولانا محمد صالح اندھڑ، این اے 202 مفتی احسان اللہ گھمبیر، این اے 203 سے مولانا عبدالحق لاشاری، این اے 204 خیرپور میرس سے مفتی ثناء اللہ جمالی، این اے 205 نوشہرو فیروز سے مولانا عبدالعلیم گھانگرو، این اے 206 نوشہرو فیروز سے مولانا عبدالرحمن ڈنگراج، این اے 208 شہید بینظیر آباد سے قاری عبدالقیوم چنا، این اے 210 سانگھڑ سے مولانا شعیب حسن عباسی، این اے 211 میرپور خاص عزیز احمد لاشاری، این اے 214 تھرپارکر سے مولانا عبدالعزیز نھڑی، این اے 215 تھرپاکر سے مولانا عزیز اللہ، این اے 216 مٹیاری سے محمد ہاشم، این اے 217 ٹنڈو الہ یار سے مولانا عبد الشکور تھیبو، این اے 218 حیدرآباد سے مولانا تاج محمد ناہیوں، این اے 219 حیدرآباد سے حافظ خالد حسین دھامرا اور این اے 220 حیدرآباد سے قاری کامران احمد راجپوت، این 221 ٹنڈو محمد خان سے مولانا محمد ابراہیم سومرو، این اے 222 بدین سے مفتی اظہر علی، این اے 223 سے مولانا فتح محمد مہیری، این اے 224 سجاول سے شیخ الحدیث مولانا محمد صالح الحداد، این اے 225 ٹھٹہ مولانا احمد سومرو، این اے 226 شہمیر گوپانگ، این اے 227 دادو سے حافظ حاجن لغاری، این اے 228 دادو سے مولانا ابوبکر آزاد بروہی، این اے 230 ملیر سے مولانا احسان اللہ ٹکروی، این اے 234 کراچی کورنگی سے قاری عبدالرزاق قمر، این اے 235 شرقی کراچی سے محمد اسلم غوری، این اے 239 کراچی جنوبی سے مولانا نورالحق، این اے 241 کراچی جنوبی سے حاجی امین اللہ اچکزئی، این اے 242 کراچی کیماڑی سے مفتی فیض الحق، این اے 243 کراچی کیماڑی سے قاری محمد عثمان، این اے 244 سے قاری یونس، این اے 245 کراچی غربی سے مفتی محمد خالد، این اے 246 کراچی غربی سے مولانا رحمان الدین شامزئی، این اے 248 کراچی سینٹرل سے مولانا ملک عنایت اللہ اور این اے 249 کراچی سینٹرل سے مولانا زرین شاہ امیدوار ہونگے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 15سالہ دور اقتدار میں سندھ کے وسائل کی لوٹ مار، بدامنی، قبائلی تصادم اور ڈاکو راج کے سوا کچھ بھی نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور”روٹی کپڑا اور مکان“ کے بجائے عوام کو ہر بنیادی سہولت سے بھی محروم کردیا گیا، سیلاب کے دوران جان بوجھ کر لوگوں کی زمینوں اور دیہات کو ڈبویا گیا اور بیرون ممالک سے آنے والا امداد بھی ہڑپ کرگئے، ورلڈ بینک کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ نئے گھروں کی تعمیر کا پروجیکٹ آج تک مکمل نہ ہوسکاجبکہ کئی ارب کی سرکاری گندم چوہوں کے نام پر بیچ دی گئی ایسی کارکردگی دکھانے کے باوجود پ پ کے کرپٹ امیدوار ایک بار پھر سے وڈیروں اور سرداروں کے زور پر عوام کو بیوقوف بناکر ووٹ مانگ رہے ہیں اس لیے اس مرتبہ ہمت اور شعور کا مظاہرہ کرکے بار بار آزمائے ہوئے کرپٹ ٹولے کو مسترد اور دیاتندار ومخلص نمائندوں کو منتخب کریں تاکہ سندھ کی ترقی اور عوامی مسائل حل ہوسکیں۔ اس موقع پر صوبائی رہنماء اور پی ایس 02ٹھل سے نامزد امیدوار عبدالحفیظ بجارانی، پی ایس 01جیکب آباد سے حاجی دیدار لاشاری اور ناظم انتخاب امداد اللہ بجارانی بھی خطاب کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC