بہاولپور کا خبرنامہ

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) بہاول پورکے مختلف تھانوں میں پی ٹی آئی ووٹرزلی لسٹیں بننے کاانکشاف’ وہ تمام افراد جوکہ پی ٹی آئی کے نظریاتی ووٹرزہیں ان کے خلاف کاروائی اورووٹ کومتاثرکرنامطلوب ہے زرائع کے مطابق بہاول پورشہرکے مختلف تھانوں میں پاکستان تحریک انصاف کے وہ تمام نظریاتی اورپکے ووٹرزجوکہ آئندہ الیکشن میں ہرصورت میں پاکستان تحریک انصاف کوہی ووٹ کاسٹ کریں گے کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں ان لسٹوں کی تیاری کامقصد یہ ہے کہ آئندہ الیکشن میں ووٹرز کم سے کم پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ ڈالیں
==================
بہاول پور (محمد عمر فاروق خان )درجنوں دیہات کو ملانے والی شارع عام ایک سال سے سیاسی بھینٹ چڑھ گئی جس کی وجہ سے سکول کے بچوں اور بچیوں کو پیدل آنے جانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ارد گرد کے زمین داروں نے 11 فٹ کاٹی گئی شارع عام کی جگہ پر قبضہ جما رکھا ہے۔ محکمہ ریونیو والے منتھلی لیتے ہیں اور کوئی کارروائی نہیں کرتے ۔ یہاں پر کوئی مریض کو ہسپتال لے جانا ہو تو شارع عام کی بندش کی وجہ سے مریض راستے میں دم توڑ دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص فوت ہو جائے تو جنازہ لے جانا مشکل ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہار اہل علاقہ محمد نظر محمد اسلم محمد فیاض محمد مشتاق و دیگر نے نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ۔سیاسی مداخلت یا انتظامیہ کی عدم دلچسپی درجنوں دیہات کو ملانے والے شارع عام ایک سال بعدبھی نہ کھل سکی وزیراعلی کو دی گئی درخواست بھی بے سود حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقہ نواحی علاقہ موضع چک گوبند قبرستان شارع عام بندش کا معاملہ شدت اختیار کرگیا میت قبرستان لے جانے کی صورت میں دونوں گروپوں میں تصادم کا خطرہ مبینہ طور پرمحکمہ ریونیو احمد پور شرقیہ کی ملی بھگت سے سو سالہ پرانا شارع عام جو درجنوں دیہاتوں کو ملانے کے ساتھ ساتھ قبرستان تک جاتا ہے محکمہ ریونیو ریکارڈ میں گیارہ فٹ کا راستہ مساوی میں موجود اور شارع عام ہے مقامی زمینداروں نے خلیل احمد بھٹی جاوید چنڑ مشتاق احمد فاروق بھٹی نے راستہ کو توڑ کر مکان تعمیر اور زیر کاشت زمین بنا لی قبرستان راستہ بند کرکے قبضہ گروپ نے وہاں کے مقامی لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا شر پسندافراد نے قبرستان میں فاتحہ کے لئے جانے والے لوگوں کا جینا محال کر دیا متعدد بار اے سی احمدپور شرقیہ نے موقع چیک کر کے قبضہ گروپ سے راستہ واگزار کرایا جیسے ہی اے سی احمدپورشرقیہ واپس گئے تو انہوں نے دوبارہ قبضہ کر لیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو بھی درخواست دی تاہم بااثر افراد کے سامنے بے بس نظر آئے شہری حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر قبضہ واگزار کروانے کی اپیل کی ہے تاکہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق قبضہ مافیا کو نکیل ڈالی جائے
===================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) بہاولپور میں گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے گھروں اور دوکانوں کے چولھے ٹھنڈے کردئے ہیں اسپر مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق گیس کے بلوں میں خوفناک اضافہ کردیا گیاہے جس سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار سید تابش الوری سے شہریوں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور بتایاکہ بہاولپور شہر سے سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھا جارہا ہے سردی آتے ہی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گئی ہے اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ کئی چارجز کیساتھ اب ایک ہزار روپے فی میٹر سپیشل سر چارج لگا دیا گیا ہے جس کا کوئی جواز نہیں سید تابش الوری نے اس افسوسناک صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ گیس کی سپلائی کو منصفانہ بنایا جائے اورلیکیج کے بہانے لوڈ شیڈنگ بڑھا کر عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کا عمل بند کیا جائے اگر یہ استحصالی سلسلہ بند نہ کیا گیا تو عوام احتجاج کرنے اور اداروں کا گھیراو کرنے پر مجبور ہوں گے
=======================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) ہائی کورٹ بہاول پورکافیصلہ’ ضلع کونسل کوڈائریکشن جاری ‘ٹھیکداروں کوٹینڈرجاری کرنے کاحکم’ عثمان تتلہ ممبرکنٹریکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے گذشتہ روز ضلع کونسل بہاول پورکے خلاف ہائی کورٹ بہاول پورمیں رٹ دائرکی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ ضلع کونسل بہاول پورہمیں ٹینڈرزجاری نہیں کررہی اورتقاضہ کررہی ہے کہ ان لسٹمنٹ کے بغیرکسی ٹھیکیدارکوٹینڈر جاری نہیں کیاجائیگا جبکہ پورے پنجاب میں کسی بھی سرکاری ادارے میں ان لسٹمنٹ کی شرط ختم ہوچکی ہے اورکوئی بھی ٹھیکیدارجوکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظورشدہ ہے کسی بھی محکمہ میں کام کرسکتاہے ہائی کورٹ بہاول پور نے ضلع کونسل بہاول پورکوڈائریکشن دیتے ہوئے ان لسٹمنٹ کی شرط چھوڑتے ہوئے ٹھیکیداروں کوٹینڈرزجاری کئے جائیں

====================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC