)سائرہ آرٹس اکیڈمی کا لاہور میں شاندار افتتاح وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ جمال شاہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آرٹس اکیڈمی کی کمی کا مسئلہ پرانا ہے۔نئی نسل کو موسیقی کے میدان میں راستہ بنانے کے لیے ہم نے لاہور میں سائرہ آرٹس اکیڈمی کا افتتاح کیا ہے

لاہور(جنرل رپورٹر )سائرہ آرٹس اکیڈمی کا لاہور میں شاندار افتتاح وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ جمال شاہ مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آرٹس اکیڈمی کی کمی کا مسئلہ پرانا ہے۔نئی نسل کو موسیقی کے میدان میں راستہ بنانے کے لیے ہم نے لاہور میں سائرہ آرٹس اکیڈمی کا افتتاح کیا ہے۔ہم نئی نسل کی بھرپور رہنمائی کریں گے۔میں لندن میں رہتی ہوں۔لیکن اپنے پاکستانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہوں۔وفاقی وزیر جمال شاہ کا شکریہ کہ وہ ہماری دعوت پر اسلام آباد سے لاہور تشریف لائے۔سائرہ پیٹر نے سید جمال شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے گیت اور غزلیں بھی سنائیں۔سید جمال شاہ کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں موسیقی اور آرٹس کی قدر نہیں کی جاتی وہ معاشرے انتشار کا شکار ہوجاتے ہیں۔ہم نے ہمیشہ آرٹس اور موسیقی کو پروان چڑھایا۔سائرہ آرٹس اکیڈمی بھی موسیقی کے طالب علموں کو کامیاب گائیک بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ثقافت جمال شاہ نے اپنی آواز میں گیت بھی سنایا۔سائرہ پیٹر نے بھی ان کا ساتھ دیا۔تقریب میں ظفر فرانسس نے موسیقی کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC