عمیر جسوال کی اسٹوری نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

علیحدگی کی گردشی خبروں کے بعد پاکستانی معروف گلوکار عمیر جسوال کی اسٹوری نے مداحوں کو مزید کشمکش میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ دنوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عمیر جسوال اور اداکارہ ثناء جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

تاہم اب گلوکار و اداکار عمیر جسوال کی انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کو مزید کشمکش میں مبتلا کردیا ہے، گلوکار نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خاموش رہنے کا مشوری دیا ہے۔

ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی ہوگئی؟

گلوکار عمیر جسوال نے کہا کہ اپنی زندگی میں ان 4 پیز (P’s) پر قائم رہیے، پرائیورٹیز ’’ترجیحات‘‘، پیس ’’امن‘‘، پازیٹیوٹی ’’مثبت‘‘ اور پیشنس ’’صبر‘‘۔

انہوں نے ایک اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’ وہ غم جو آپ کو خدا کے قریب کر دیتا ہے وہ اس خوشی سے بہتر ہے جو آپ کو اس سے دور کر دیتی ہے‘۔

اس جوڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC