ڈاکٹرفوزیہ کی امریکی جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کروا دی گئی

ڈاکٹرفوزیہ کی امریکی جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کروا دی گئی

ڈاکٹرفوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ سے ملاقات ہوگئی ہے۔

عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب محسوس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، عافیہ صدیقی کوایک بار پھراسی حالت میں چھوڑآئی ہوں۔

’جیل کے کمرے کی چابی کھو گئی‘، ڈاکٹر فوزیہ کی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات نہ ہو سکی

فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ نے کہا کہ دونوں بہنوں کوایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید اپنی بہن سے ملاقات کیلئے جیل کے باہر موجود تھیں تاہم امریکی جیل حکام کی ٹال مٹول کے باعث ان کی اپنی بہن سے ملاقات نہیں ہو پائی تھی۔

ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا تھا کہ عدالتی حکم اور امریکی حکام کی منظوری کے بعد بہن سے ملنے امریکا آئی ہوں لیکن جیل حکام کہتے ہیں کہ ملاقات کے کمرے کی چابی کھو گئی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا کی ہائی سکیورٹی جیل میں قید ہیں، تاہم جیل حکام کی جانب سے بہانا بنایا جا رہا ہے اور اس سے بھونڈا بہانا نہیں ہو سکتا کہ ہائی سکیورٹی جیل کے سیل کی چابی کھو جائے۔
===============================

دبئی:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا متحدہ عرب امارات کے اخبار’الاتحاد‘ کو انٹرویو
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے30 ارب ڈالر کے فنڈ کا اعلان ایک جرات مندانہ اور تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات اٹھانا ہوں گے ، موسمیاتی تبدیلی کسی مخصوص ملک یا علاقے کو متاثر نہیں کرتی ۔

دبئی میں امارات کے اخبار الاتحاد کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی موسمیاتی کانفرنس کی میزبانی کو سراہتے ہوئے شیخ محمد بن زاید اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کو اس شاندار تقریب کی میزبانی پر مبارکباد پیش دی۔ وزیر اعظم کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج عالمی ہےاور اس حوالے سے شراکت داری کو بھی عالمی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کو “قومی سلامتی کا چیلنج” اور ایک مشترکہ عالمی مسئلہ سمجھتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی اس مفروضے پر یقین نہیں کر سکتا کہ خشک سالی صرف ایک خاص ملک کو متاثر کرے گی، یا سمندری طوفان کسی مخصوص قوم کو نشانہ بنائے گا، یا گلیشیئر کا پگھلنا صرف مخصوص خطوں میں ہوگا۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئندہ ماحولیاتی تبدیلی کافی تیز ہوگی۔ لہذا ہمیں اس بارے میں مستعد رہنا ہوگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان قریبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئےوزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے بیج بونے والے مرحوم شیخ زاید نے اس وراثت کو ان کے قابل بیٹے نے بجا طور پر آگے بڑھایا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کو ایک قابل اعتماد اور پائیدار پارٹنر پائیں گے
وزیراعظم نے تعلقات کی مضبوطی کا سہرا متحدہ عرب امارات میں مقیم سترہ لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو قرار دیا، جنہوں نے دو طرفہ قریبی تعلقات کو بڑھانے میں تعاون کیا۔
=======================


نیویارک: سسرال کے 4 افراد کو قتل کرنے والا چاقو بردار شخص پولیس فائرنگ میں ہلاک
امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئینز میں اپنے سسرالیوں کے گھر پر حملہ کرکے دو بچوں سمیت چار افراد کو قتل کرنے والا چاقو بردار شخص پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچی نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی کہ ان کا کزن ان کے خاندان پر حملہ کرکے انہیں قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی قریب موجود پولیس افسران فوری حرکت کرتے ہوئے موقعے پر پہنچے تو حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے دو پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

پولیس بتایا کہ 38 سالہ حملہ آور اپنے سسرالیوں کے گھر پر حملے میں دو بچوں سمیت 4 افراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کرچکا تھا، جبکہ حملے میں زخمی 61 سالہ خاتون نازک حالت میں اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور اس سے قبل کی گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہو چکا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC