9مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر شہریوں سول سوسائٹی اسکول کے طلبہ و طالبات کی جانب سے پاک فوج اور شہدا پاک فوج سے اظہار یکجتی مناتے ہوہے ریلی نکالی گئی

میرپورخاص رپورٹتحسین احمدخان ~
9مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر شہریوں سول سوسائٹی اسکول کے طلبہ و طالبات کی جانب سے پاک فوج اور شہدا پاک فوج سے اظہار یکجتی مناتے ہوہے ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں بھی شہریوں ۔سول سوسائٹی طلبہ وطالبات کی جانب سے 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج سے اظہار یکجتی مناتے ہوہے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں شہریوں طلبہ وطالبات سول سوسائٹی کے افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی جنھوں نے اپنے ہاتھوں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے مقررین کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جس سے پورے پاکستان کے لوگوں کے دلوں کو بہت بڑی ٹھیس پہنچاہی گئی آج قوم پاک فوج اور پاک فوج کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے مقررین نے کہا کہ 9 مئی کے اصل کرداروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرکے قرار واقع سزا دی جائے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج ہماری شان ہے اور پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اس موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں کے شرکاء پاک فوج اور پاک فوج کے شہدا کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے***